اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے ریشم بازار میں ایک ماڈل کے گھر پر مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں و دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبے رابطہ برائے شخصیات کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے قرآن پاک کی اہمیت اور تلاوت کے فضائل پر بیان کیا اور شرکاء اجتماع کو مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلے کی ترغیب دلائی۔ مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھی دعوت پیش کی نیز مدنی حلقے کے اختتام پر شرکاکو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے گئے ۔

مزید اس موقع پر ماڈل اوران کے اہل خانہ نے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے انداز کو سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کے مدنی حلقے رکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا۔