اسلامی بہنوں  کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد کے علاقے صدر میں مجلس رابطہ کابینہ اور علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ”جبین بیوٹی پارلر“ میں نیکی کی دعوت دی اور پارلر کی اونر اور ورکرز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز پارلر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل کا ریک بھی رکھوایا گیا مزید ملاقات کے دوران ان کو مختلف رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے ۔

صدر کے علاقہ میں ایک اہل ثروت شخصیت (وہاب بلڈرز) کے گھر والوں سے بھی ملاقات کا سلسلہ ہوا اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر شخصیت اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور بدھ کے روز ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کا بھی اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد کے علاقے لطیف  آبادنمبر 10میں”انمول بیوٹی پارلر“ میں مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں حیدرآباد کابینہ مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے قرآن پاک کے فضائل اور اہمیت کو اجاگر کیا اورشرکا جن میں پارلر کی اونر، ورکرز اور کلائنٹس کو مدرستہ المدینہ بالغات اور آن لائن اکیڈمی میں ایڈمشن کی ترغیب بھی دلائی۔

مدنی حلقے کے اختتام پر پارلر کی اونر کو کتاب ”فیضان نماز“تحفۃً پیش کی نیز شرکا میں متفرق رسائل تقسیم کئے گئے اور انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا بھی اظہار کیا اور پارلر میں ماہانہ درس رکھوانے کی نیت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت   نے شعبہ مجلسِ رابطہ کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ لیااو ر مدنی مشورے میں اس شعبے کی عالمی سطح اور بیرونِ ملک کی شعبہ ذمہ داران شامل ہیں جس میں گناہوں سے بچ کر اللہ پاک کی رضا کے حصول کے لیے بہتر طریقے سے مدنی کام کرنے اور اپنے شعبے سے متعلق تربیت حاصل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز کارکردگی وقت پر وصول کرنے کا طریقہ بتایا اور ماتحت سے تعاون لینے کے طریقے پر بات چیت ہوئی۔


 دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام10 دسمبر2020ء کوکراچی کورنگی1 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لانڈھی، کورنگی، محمود آباد کی زون تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنےاور ان کے گھر محفل نعت منعقد کرنے کے حوالے سے اہم نکات دئیے نیزشعبے کے طریقہ کار کے مطابق کام کیا جائے اس حوالے سے نکات دیتے ہوئےSmart phone, Location, Map چلانا سیکھنے کی ترغیب دلائی تاکہ دین کے کام میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔


اسلامی بہنوں کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  پچھلے دنوں کھارادر کے ڈویژن ٹاور میں کابینہ و ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے مختلف پالرز میں جاکر نیکی کی دعوت دی۔ شخصيات نے پالر میں درس رکھوانے اور اپنے گھر مدنی حلقہ رکھوانے کی نیتیں کیں۔ شخصیات اجتماع کی دعوت دی گئی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ و دیگر رسائل بھی تقسیم ہوئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میرپورخاص زون میں حیدرآباد ریجن کی مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن کا شیڈول بنا جس میں زون شعبہ مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم زون ذمہ دار ، کابینہ و ڈویژن سطح شعبہ مشاورت ذمہ دارن نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی پر کلام کیا کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا تقرری مکمل کرنے کے اہداف دئیے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت 30 نومبر کو کراچی عزیز آباد میں مخیر اسلامی بہن کے گھر پر محفل نعت منعقد ہوئی  جس میں کم و بیش 100 شخصیات اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور دورانِ بیان دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، نیکی کی دعوت دینے، فیضان نماز کورس کرنے و نماز پڑھنے کا ذہن دیاجس پر شرکا نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت 30 نومبر 2020 کو اورنگی کابینہ میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے  مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں شخصیات میں مدنی کام کرنے کے طریقے بتاکر مزید مدنی کام میں بہتری کی ترغیب دلائی نیز ریجن مشاورت نےAIPECT INSTITUTEکی آنر اسلامی بہن سے ملاقات کی، انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا، مزید مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا جس پر وہاں کی آنر اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن  نے شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


30 نومبر2020ء کو مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دار و رکن عالمی مجلس نے عالمی مجلس مشاورت کے  مدنی مشورے میں شرکت کی نیز دورانِ مدنی مشورہ اپنے شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سےتفصیلات بھی پیش کیں جبکہ آئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے اپنے شعبے کےمدنی کاموں کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے کا پختہ ارادہ کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی(دھوراجی) کالونی کراچی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن عالمی مجلس و عالمی سطح مجلسِ رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں    کراچی ڈویژن دستگیر میں مخیر اسلامی بہن کے یہاں مدنی حلقہ ہوا جس میں کم و بیش 170 مقامی شخصیات و اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اسلامی بہن نے بیان کیا۔ دورانِ بیان دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔ جس پر شرکا نے نیتیں پیش کیں۔