9 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 20 دسمبر 2020ء کو حیدرآباد کے 3 علاقوں لطیف آباد نمبر 4 ، آفندی
ٹاؤن اور پریٹ آباد کے مختلف ”بیوٹی پارلرز “ میں مدنی حلقوں کا اہتمام کیا گیا جس
میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
مدنی حلقوں
میں قرآن پاک کی فضیلت بیان کی گئی اور فرض علوم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ مدنی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا ، شرکا میں
مکتبۃ المدینہ کے متفرق رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔