اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں میمن سوسائٹی میں مجلس رابطہ کابینہ مشاورت اورحلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مخیر اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شخصیات خواتین کو مکتبۃ المدینہ کے رسالے بھی تحفے میں دیئے۔