
18 جنوری 2020 کی رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا
گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطا قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات
کے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ کثیر اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی، مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: جب کسی کو چھینک آئےتو وہ کیا کہے؟
جواب:اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ کہے
اگرصرف اَلْحَمْدُ
لِلّٰہبھی کہا تب بھی دُرست ہے ۔
سوال: چھینکنے والاچھینکنےکے بعدکیا کلمات کہے تو دانتوں کی بیماریوں
سے محفوظ رہے گا؟
جواب:جب چھینکنے والاچھینکنے کے بعداَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ عَلٰی
کُلِّ حَال کہے اوراپنی زبان دانتوں پر پھیرلیا کرے تو دانتوں کی بیماریوں
سےمحفوظ رہے گا۔ سوال:وہ کون ساعمل ہے جس کو کرنے سے دانتوں ،کانوں ،
کمر کے درد اوربد ہضمی سے محفوظ رہے گا؟
جواب:جو کسی چھینکنے والے کے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنے سے پہلے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہہ لے تویہ دانتوں ،کانوں ، کمر کے درد اوربد ہضمی سے محفوظ رہے گا۔
سوال: کیا کتاب لکھنے میں بھی مشقت ہوتی ہے؟
جواب: کتابیں لکھنے کاکام دماغی اورمشقت والا کام ہے،کافی محنت کرنا
پڑتی ہے ۔میں نےجب"فیضانِ نماز"پر کام کیا تو میری انگلیاں جام
ہوجاتی تھیں، حکیم صاحب سے رابطہ کرکے اس کا علاج کیا ،اب اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دُرست ہیں ۔
سوال:آپ کی مُونچھوں کا کلرسفید ہونے کی کیاوجہ ہے؟
جواب: میں نے نیّت کی ہے کہ میں اپنی داڑھی مہندی نہ لگا کر سفید کرلوں
،اس میں میری کچھ اچھی اچھی نیّتیں بھی ہیں،مثلاًمیں نے مہندی لگانا شروع کی تو
اہلِ محبت نے کلر لگانا شروع کردیے،جس میں کئی مسائل ہیں،ان مسائل سے بچت ہوگی،مہندی
لگانے میں وقت لگتاہے،وقت کی بچت کی نیت ہے،گھر کے کسی فرد اورنگرانِ شوریٰ
نے داڑھی سفیدکرنے کا کہا،ان کی دِلجوئی کی نیّت ہے۔
سوال: مُراقَبہ کیا ہےاورمُراقَبہ کرنےکا طریقہ کیا ہے؟
جواب: مُراقَبہ کسی چیز پر ایک دَم توجہ دینے کو مُراقبہ کہتے
ہیں،مثلاً سارے خیالات کو چھوڑ کر مدینہ شریف کے بارےمیں سوچنا ۔اسی طرح
قیامت ،آخرت کے بارے میں سوچنا ،گنا ہ ہوجائے تو آنکھیں بند کرکےاس پر غورکرکے توبہ کرنااوراپنےآپ کو ڈرانا یہ سب
مُراقَبے کی صورتیں ہیں۔
سوال: امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے زندگی کی بے ثباتی اورآخرت کے بارے میں اپنےجذبات کا اظہارکن الفاظ سے فرمایا؟
جواب: زندگی کا کوئی بھروسانہیں ،مجھے اپنا بچپن ،جوانی اوراس میں(مدنی کام کےلیے)کوشش وہمت کرنا یاد ہے،سب خواب لگتاہے ، اب بڑھاپے کی
جوکیفیت ہے، وہ میں ہی جانتاہوں کہ کس طرح قبروآخرت کی یاد آتی ہے ،موجودہ سانسیں
تو بونس ہیں ،بس اللہ پاک ایمان سلامت رکھے اورایمان پر خاتمہ ہو۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”سرکار(صَلَّی
اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )کا اندازِ تبلیغِ دین“پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ
ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یاربَ المصطفیٰ!جو کوئی رسالہ ”سرکار(صَلَّی
اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )کا اندازِ تبلیغ دِین“ پڑھ یا سُن لے،اس کو ایسابندہ بنا جس کی دُعائیں قبول ہواکرتی ہیں اوربے
حساب مغفرت اُس کا مُقدربنادے ۔ اٰمِیْن ۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ہر ہفتے کی رات کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں شیخِ
طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے
جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔
آج بھی ہفتہ ہے، ہر بار کی طر ح اس بار بھی عشاء
کی نماز کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔ تمام عاشقانِ رسول سے التجا کی جاتی ہے
کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت کی
التجا ہے۔
مدنی مذاکرےمیں شرکت سے جہاں علمِ دین کا بیش
بہا خزانہ ہاتھ آتا ہے وہاں اللہ کے
ولی کی صحبت بھی میسر آتی ہے۔ کہا جاتا ہے:یَکْ زَمانہ صحبتِ با اولیا بہتر اَز
صَد سَالہ طَاعت بے رِیا یعنی اللہ کے ولی کی صحبت کے چند لمحے سو سال کی بے ریا
عبادت سے بھی بہتر ہیں۔
مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ

12 ربيع الاول کا انمول تحفہ
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم 7بار
یا اللہ 7بار
یا رَحْمٰنُ 7بار
یا غَفُوْرُ 7بار
یا رَحِیْمُ 7بار
یاحَنَّانُ 7بار
یامَنَّانُ 7بار
یا دَیَّانُ 7بار
یا سُبْحَانُ 7بار
جوکوئی اس دعا کو 12
ربیع الاوّل کو پڑھے گا سارا سال خوش رہے گا
تو نیت کرلیجئے! کہ
یہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 12ربیع الاول شریف کو
یہ دعائیں پڑھیں گے
(جواہرخمسہ ص 101)

مدنی چینل کا سب سے مقبول سلسلہ’’مدنی مذاکرہ‘‘ جس میں اصلاح امت کے جذبے کے تحت بانی دعوت اسلامی،شیخ
طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی تربیت فرماتے ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں31اکتوبر2019ء کو مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔ یہ مدنی مذاکرہ کراچی کےعلاوہ سندھ، بلوچستان، پنجاب، KPK اور کشمیر سمیت کئی ممالک میں اجتماعی طورپر بذریعۂ ویڈیو لنک دیکھا
گیا جہاں مقامی اسلامی بھائی شریک ہوکر اپنے دِلوں کو علم دین کے نور سےمنوّر کیا۔
مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس عطّار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول
کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات اپنے حکمت بھرے انداز میں عطا فرمائے۔
بعد ازاں خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت سے فیض پایا۔ خصوصی مدنی مذاکرے کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائیوں نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سےملاقات کی سعادت بھی پائی۔

عاشقانِ رسول کو عشقِ رسول کا جام پلانے والی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر سال عید میلاد النبی ﷺ نہایت جوش و خروش سے
منائی جاتی ہے۔ اس سال بھی ربیع الاول کا
چاند نظر آنے سے قبل ہی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کو دلہن کی طرح سجادیا
گیا ہے، جس کا رات کے وقت منظر قابلِ دید ہوتا
ہے۔ اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز میں یکم ربیع الاول سے عشاء کے بعد مدنی مذاکروں کا سلسلہ بھی شروع
ہوچکاہے جو 13 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔
گزشتہ روز 2 ربیع الاول 1441 ہجری کو مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس کے آغاز میں
بانیِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور
عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے مرحبا یا مصطفےٰ کے نعروں کی گونج میں جلوسِ میلاد
نکالا۔ جلوس کے بعد امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول
کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے
حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔ مدنی
مذاکرے میں کراچی کے مختلف علاقوں سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ بالخصوص گلشن
معمار، گڈاپ، نوری آباد اورٹھٹھہ سمیت سات کابینہ سے عاشقان رسول شریک ہوئے۔
واضح
رہے!مدنی مذاکرے کے بعد خصوصی مدنی مذاکرے کا بھی اہتمام ہوا جس میں عاشقان رسول نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی صحبت سے فیض پایا اور ملاقات کی سعادت بھی
پائی۔

حالتِ احرام
میں دانت ٹوٹنا
سوال:اگر کوئی عمرہ کرنے جائے اور حالتِ احرام
میں اُس کا دانت ٹوٹ جائے تو کیا اُس پر دَم واجب ہوگا؟
جواب:نہیں، دَم واجب نہیں ہوگا۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی
محمَّد

بکرے کی کھال کا مصلّی
سوال: کیا بکرے کی کھال سکھا کر اُس کا مصلّٰی بنایا جا
سکتا ہے؟
جواب: بکرے کی کھال
سکھا کر اس کا مصلّٰی بنانا جائز ہے۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
حق مہر کا ایک اہم مسئلہ
سوال: اگر کسی کی بیوی کا
اِنتقال ہوجائے اور اس نے اپنی بیوی کا حق مہر ادا نہ کیا ہو تو وہ کیا کرے؟
جواب: ایسی صورت میں حق مہر
ترکہ میں مرحومہ بیوی کے تمام وُرثاء کے درمیان ان کے حصوں کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔ (ترکہ کی
دُرست تقسیم کیلئے دارالافتاء اہل سنّت سے رابطہ کیجئے)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں محرم الحرام 1441ھ کی پندرہویں یعنی ہفتہ اور اتوار کی
درمیانی شب مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے کثیر
تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ یہ مدنی مذاکرہ کراچی کےعلاوہ سندھ، بلوچستان، پنجاب، KPK اور کشمیر سمیت کئی ممالک میں اجتماعی طورپر
بذریعۂ ویڈیو لنک دیکھا گیا جہاں مقامی
اسلامی بھائی شریک ہوکر اپنے دِلوں کو علم دین کے نور سےمنوّر کیا۔ مدنی مذاکرے میں
امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے
جوابات اپنے حکمت بھرے انداز میں عطا فرمائے۔
بعد ازاں خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں کثیر
تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت سے فیض پایا۔ خصوصی مدنی مذاکرے کے بعد
خوش نصیب اسلامی بھائیوں نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ نفلی روزے کی سحری اور ملاقات کی سعادت
بھی پائی۔
مسافر امام کی
اقتدا کا ایک مسئلہ
سوال: اگر مسافر امام پوری چار رکعت نماز پڑھا دے تو مقیم
مقتدیوں کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟
جواب: مسافر امام نے اقامت کی نیت نہیں کی اور پوری چار رکعت نماز پڑھا دی تو گنہگار ہوگا اور اس کے پیچھے مقیم مقتدیوں کی نماز باطل ہوجائے گی اگر دو رکعت اُولیٰ(یعنی پہلی دورکعت) کے بعد اس کی اقتدا باقی رکھیں گے۔(دیکھئے۔فتاویٰ رضویہ، 8/271)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی
الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی محمَّد

انبیائے کرام کا وضو سونے سے نہیں
ٹوٹتا
سوال: کیا انبیائے کرام علیہمُ
الصَّلٰوۃ وَالسَّلام کا وضو سونے سے ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب: انبیائے کرام
علیہمُ
الصَّلٰوۃ وَالسَّلام کا وضو
سونے سے نہیں ٹوٹتا۔(مراٰۃ المناجیح، 1/148ماخوذاً)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی
الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی
محمَّد

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی محرم الحرام1441ھ کے سلسلے میں مدنی
مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں کراچی سمیت سندھ، پنجاب، K.P.K ، بلوچستان کے مختلف شہروں کے علاوہ کشمیر سے بھی عاشقان رسول شریک ہورہے ہیں۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ اپنے حکمت بھرے انداز میں ان مدنی مذاکروں میں
شریک عاشقانِ رسول کی تربیت فرماتےہیں۔
اسی سلسلے میں محرم الحرام کی چھٹی شب کو مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی ۔مدنی مذاکرے کے بعد خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں ملک بھر سے
آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نےامیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبتِ بابرکت
سے فیض پایا اور خوش نصیبوں نےمحرم الحرام کے نفلی روزے کی سحری اور ملاقات کی
سعادت بھی پائی۔