دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ رات عرسِ غریب نواز نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
شہنشاہِ چشت، تاجِ اولیا، سلطان الہند، خواجۂ خواجگاں حضرت خواجہ معینُ الدِّین سید حسن سنجری اجمیری
رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِکا عرس انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔عرس کی مناسب سے گزشتہ رات 6
رجب المرجب کو عشاء کی نماز کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مذہبی اسکالر امیر اہلِ سنّت مولانا الیاس
عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علم و حکمت سے بھرپور
مدنی پھول بیان فرمائے۔ عاشقانِ رسول نے بانیِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ
جلوسِ غریب نواز میں بھی شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: حضرت خواجہ معینُ الدِّین سید حسن
سنجری اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی عبادت کا کیا اندازہوتاتھا؟
جواب:آپ
رحمۃ اللہ علیہساری ساری رات
عبادت کرتے،حتّٰی کہ نمازِعشاکےوضو سےنمازِفجراداکرلیتے ،روزانہ2قرآنِ کریم
کی تلاوت کرتے ۔
سوال:کیاقرآنِ کریم دیکھ کرپڑھنازیادہ ثواب کاباعث ہے یا زبانی پڑھنا؟
جواب:قرآنِ کریم دیکھ کر پڑھنا،زبانی پڑھنے سے زیادہ ثواب کا باعث ہے،فرمانِ
خواجہ غریب نواز :قرآنِ مجیددیکھ کرپڑھنابینائی کوبڑھاتا(یعنی نظرکوتیزکرتا)ہے۔
سوال: حضرت خواجہ معینُ الدِّین سید حسن
سنجری اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ اپنےہمسایوں سے کیساسلوک فرماتے ؟
جواب:بہت اچھا سلوک کرتے ،پڑوسیوں کا خیال رکھتے،کوئی فوت
ہوجاتاتواس کی نمازِجنازہ میں تشریف لے جاتے ،دیگرلوگ اسےدفن کرکےچلے جاتے
مگرآپ دیرتک قبرپرٹھہرجاتے اورمیت کے لیے دُعائےمغفرت
فرماتےاوراس کے گھروالوں سےتعزیت کرتے اوردلاسہ دیتے ۔
سوال: کس نیت سے کھائیں پئیں کہ ثواب بھی ملے ؟
جواب:جب پانی پئیں یا کھانا کھائیں تو عبادت پر قوت حاصل کرنے کی نیّت
کرلیں تو کھانے پینےکا بھی ثواب ملےگا۔اِنْ شاۤءَاللہ
سوال:اولیا ئے کرام کس چیز کو کھانا پسندکرتے ہیں ؟
جواب:اولیائے کرام ذِکْرُ اللہ کرنے کو پسند کرتے ہیں ،یہ اُن کی روحانی غذاہے
۔اگرکسی کھانے والی چیز کو پسندکریں تو یہ ولایت کےمنافی بھی نہیں ۔
سوال:دُنیاوی معاملات کی وجہ سے ٹینشن ہوجائے
تو اس کا کیا علاج ہے؟
جواب:ایسے شخص کوچاہئے کہ وہ اپنے آپ کوکسی نیک کام میں مصروف کرے،اس
کے بارےمیں نہ سوچے،ان شاۤء اللہ ٹینشن
دُورہوجائےگی۔
سوال: کیا بیماریوں سے بچنے کے لیےاندرونی کمزوری(Internal
Weakness) کو
دورکرناچاہئے؟
جواب:جی ہاں!ایسی غذائیں استعمال کریں جس کی وجہ سے بیماریوں سے بچنے کی
طاقت پیداہو،اندرونی کمزوری(Internal Weakness)دُور ہو، کیلا(Banana) استعمال کریں ،کلونجی
،اُبلے انڈے کی سفیدی اورموسمی پھل(Seasonal
Fruits) کھانا
بھی مفیدہے۔
رجب میں یہ دُعا پڑھنا سُنّت ہے:اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ
وَبَلِّغْنَارَمَضَان:اے اللہ!تُو ہمارے لیے رجب اور شعبان میں برکتیں
عطا فرمااورہمیں رمضان تک پہنچا۔(المعجم
الاوسط للطبرانی ج3ص85حدیث:3939)

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 29 فروری 2020 ء کی رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے لبریز جوابات ارشاد
فرمائے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر
مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ سینکڑوں مقامات پر اسلامی بھائیوں نے
جمع ہوکر مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی سعادت پائی۔
ان مدنی مذاکروں میں پاکستان کے مختلف شہروں سے عاشقان رسول تشریف لارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 29
فروری 2020ء کے مدنی مذاکرے میں واہ کینٹ
سے 300، جہلم وچکوال سے 300،میر پور سے 450 مظفر آبادسے 100، سیالکوٹ سے950، ساہیوال 650 سے، خیبر پختونخواہ 250 سے، فیصل
آبادسے 25، ملتان سے 25، شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد 80 سمیت دیگر شہروں سےکم و بیش 3400 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:سُلطانُ الہندحضرت سیدناخواجہ غریب نواز حسن سنجری رحمۃُ اللہِ علیہ کا یومِ وصال وعرس کیا ہے ؟
جواب:6رجب المرجب
سوال:آپ جب اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے دربارپرحاضرہوئے تو وہاں کا کوئی یادگارواقعہ
سنا دیں ۔
جواب:میں2مرتبہ اجمیر شریف حاضرہواہوں ،ایک مرتبہ ہم سب مل کرخواجہ
غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہکے دربارپر حاضر تھے اورمل کر یہ پڑھ رہے تھے :یاخواجہ
میری جھولی بھردو!اچانک ایک گلاب کی پتی اُڑکرمیری جھولی میں آگئی، میں نے یہ
پڑھنا شروع کردیا :خواجہ نے میری جھولی بھردی ۔وہ پتی فوراًحاجی عبیدرضا
نے میری جھولی سے لے کراپنے پاس محفوظ کرلی ۔
سوال:حیا کی صفت پیداہوجائے ،اس کے لیے کیا کِیا جائے ؟
جواب:ہرایک میں کچھ نہ کچھ حیا
توہوتی ہے،لیکن مسلمان کی حیا کی اپنی شان ہے ، اپنے رب سے حیا کرتے ہوئے گنا
ہوں سے بچنا چاہئے ،نیک کام کرنے میں شرم آتی ہوتو اس کو ختم کرنےکی کوشش کرتے
ہوئے وہ نیک کام کرلینا چاہئے ،مزید معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ’’باحیا
نوجوان‘‘کا مطالعہ کیجئے ۔
سوال: آپ نے تصورِمدینہ کروانا کب شروع کروایا ؟
جواب:دعوتِ اسلامی کی ابتدامیں جامع مسجد گلزارِحبیب(گلستانِ علامہ اوکاڑوی سولجربازارکراچی) کے ہر ہفتہ واراجتماع میں تصورِمدینہ
شروع ہوا،پھر بڑے اجتماعات میں بھی ہونے لگا۔
سوال:بچوں سے کتنے کام لینے چاہئیں؟
جواب:بچوں سے اتنے ہی کام لئے جائیں جو وہ کرسکیں ۔
سوال:اولاد کی تربیت کیسےکریں ؟
جواب:اولاد سے پیاربھی کریں ،ضرورتاً سختی بھی کی جاسکتی ہے، مگربات بات پر
ڈانٹ ڈپٹ کا اندازدرست نہیں ،یہ اولاد کو باغی بناسکتاہے۔
سوال:نمازکے دوران غلط خیال آئیں تو کیا کریں ؟
جواب:ان سے توجہ ہٹانے کی کوشش کریں ،کچھ نہ کچھ خیالات تو سبھی
کو آتے ہیں ۔
سوال:اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان رحمۃ اللہ علیہ کے سفرِحج سے واپسی پر کس شخصیت نے آپ کو جبل پور(ہند)آنے
کی دعوت دی تھی؟
جواب:خلیفۂ اعلیٰ حضرت،حضرت علامہ مفتی محمد عبدالسلام رضوی جبل پوری رحمۃ اللہ علیہ نے۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ” جہنّم کی غذا“ پڑھنے یاسُننے والوں
کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے
کیا دُعا دی ؟
جواب:یااللہ! جو کوئی رسالہ”جہنّم کی غذا“کے 20صفحات پڑھ یا سُن لےاُسےجہنّم کے ہرطرح کے عذاب سے محفوظ فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رجب میں یہ دُعا پڑھنا سُنّت ہے:اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَارَمَضَان:اے اللہ!تُو ہمارے لیے رجب اور شعبان میں برکتیں
عطا فرمااورہمیں رمضان تک پہنچا۔(المعجم
الاوسط للطبرانی ج3ص85حدیث:3939)
یکم رجب المرجب کی رات عالمی مدنی مرکز کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد، ہزاروں
عاشقانِ رسول شریک ہوئے

ماہِ رجب المرجب کو دیگر نسبتوں کے ساتھ ساتھ امام الچشتیاں سلطان
الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن سنجری
چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ سے بھی نسبت حاصل ہے کیونکہ رجب
المرجب کی 6 تاریخ کو حضور خواجہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا مبارک عرس دنیا بھر میں نہایت مذہبی عقیدت و
احترام سے منایا جاتا ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی عرسِ غریب نواز جوش و خروش سے
منایا جارہا ہے۔ یکم رجب المرجب ہوتے ہی
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز (25 فروری 2020ء کو) بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے براہِ راست مدنی
مذاکرہ فرمایا۔ مذاکرے سے قبل غریب نواز ! غریب نواز !کے نعروں کی گونج میں جلوس اجمیری بھی نکالا گیا ۔
مدنی مذاکرےمیں بلامبالغہ ہزاروں افراد نے
فیضانِ مدینہ آکر جبکہ ہزاروں افراد نے
مختلف مقامات پر جمع ہوکر مدنی مذاکرہ
دیکھا سنا۔ مدنی مذاکرے کے سوالات وجوابات کا خلاصہ
سوال:بچہ کس عمرمیں کتاب پڑھ سکتاہے؟
جواب:جب بچہ سمجھدارہوجائے تووہ کتاب پڑھ سکتاہے،عمرکی کوئی قید نہیں ۔
سوال:استخارہ جب بھی کروائیں تو وقتی آزمائش کا اشارہ آتاہے ، کیاکریں ؟
جواب:اِسْتِخارہ قطعی یعنی کنفرم اور کامل(Perfect) نہیں ہوتا ،بہرحال ایسااشارہ آئے تواللہپاک سے آزمائش کے ختم ہونے
کی دعاکرے۔
سوال:چُغلی سے کیسے بچا جائے ؟
جواب: چُغلی کی ہلاکت خیزیوں کا مطالعہ کرے،مثلاً حدیثِ پاک میں ہے" چُغل خورجنت
میں نہیں جائے گا"اس طرح کی روایات
کا مطالعہ کرنے سے چغل خوری سے بچنے کا ذہن بنے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
سوال:اگرکوئیمَعَاذَاللہ(اللہ کی
پناہ)جُوا کھیلنے سےمالدارہوجاتاہے
تواِس سے دُوسروں کو ترغیب ملتی ہے کہ وہ
بھی جُوا کھیلیں،یہ رغبت کس طرح ختم ہوسکتی ہے؟
جواب: اپنے آپ کواللہ پاک کے عذاب سےڈرایاجائے ،قرآن وحدیث میں اس کی
مذمت آئی ہے،اس کا مطالعہ کریں ، جُوا کھیلنے والےنادان بعض اوقات سب کچھ
جُوئےمیں ہارجاتے اورپھرخود کشی کرلیتےہیں،اس بات سے بھی اپنےآپ کو ڈرایا
جائے،خودکُشی گناہِ کبیرہ،حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔
سوال:دَلائلُ
الْخَیْرات شریف پڑھنے کے لیے
کیاپیرو مرشِدسےاجازت لینا ضروری ہے؟
جواب:اجازت لینا ضروری نہیں، البتہ اجازت لینے سے برکتیں ضرور ملتی ہیں ،ہمارے
سلسلے میں جب کوئی بیعت ہوتاہے تو اسے دَلائلُ الْخَیْرات شریف پڑھنے کی اجازت ہوجاتی ہے ۔
سوال: کتاب سے کس طرح دوستی کی جاسکتی ہے؟
جواب: کتابیں پڑھنے سے علم حاصل ہوتاہے۔ان سے محبت کی جائے ،ہروقت کوئی نہ کوئی کتاب اپنے ساتھ رکھیں ، جب جب موقع ملے اس کا مطالعہ شروع کردیں ،کتاب سے
دوستی کی صورت یہی ہے کہ اسے پڑھتارہے پڑھتارہے پڑھتارہے۔
سوال:جانشین کسےکہتے ہیں ؟
جواب:جانشین ،خلیفہ ،نائب کو کہتے ہیں۔
رجب میں یہ دُعا پڑھنا سُنّت ہے:اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ
وَبَلِّغْنَارَمَضَان:اے اللہ!تُو
ہمارے لیے رجب اور شعبان میں برکتیں عطا فرمااورہمیں رمضان تک پہنچا۔(المعجم الاوسط للطبرانی ج3ص85حدیث:3939)
عاشقانِ خواجہ غریب نواز کےلیے خوشخبری، یادِ خواجہ میں چاند رات سے 6 رجب تک مدنی مذاکرے ہونگے

22فروری کی رات عالمی مدنی مرکز کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد، ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت

دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 22 فروری 2020 ء کی رات
ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے
لبریز جوابات ارشاد فرمائے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ سینکڑوں مقامات
پر اسلامی بھائیوں نے جمع ہوکر مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی سعادت پائی۔ مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: رجب کو’’اللہ پاک کا
مہینا‘‘کہا گیا ہے، اس کی کیا
وجہ ہے؟
جواب:رَجَب
الْمُرَجَّب کی عظمت،شرافت وبزرگی کی وجہ سے ۔
سوال:نیکیوں کا بیج بونے کا مہیناکون ساہے؟
جواب:رَجَب
الْمُرَجَّب
سوال: کیارجب کے روزے گناہوں کا کفارہ ہیں ؟
جواب:جی ہاں !رجب کا پہلاروزہ 3 سال ، دوسراروزہ 2سال اورتیسراروزہ 1 سال کے گناہوں کا کفارہ ہے، اس کے بعدہرروزہ
1ماہ کے گناہوں کا کفارہ ہے۔
سوال:مکارکسے کہتے ہیں ؟
جواب:دھوکے بازکو "مکار"کہا جاتاہے ،یہ ایک طرح کی گالی ہے
،کسی کو یہ کہنا اس کی دل آزاری اوربے عزّتی کا باعث ہے ،جس کو کہااُس سے معذرت کرنا ہوگی ۔
سوال:ہم آپس میں سچ بولیں، اس کے لیے کچھ مدنی پھول ارشادفرمائیں ؟
جواب:ہماراربّ سچا،ہمارے پیارے آقا(صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم)اورسارے
نبی سچے ،صحابہ واہل بیت سچے ہیں ، اللہ
پاک نے سچوں کے ساتھ ہوجانے کا حکم دیاہے،ہمیں بھی ہمیشہ سچ بولنا ہے۔
سوال:عاجزی کاکیا معنی ہے؟ یہ
کیسے پیداہو؟
جواب:اپنے آپ کو دوسروں سے گھٹیاجانناعاجزی کہلاتاہے،اپنے اندرعاجزی پیداکرنے
کے لیے اپنی حقیقت وحیثیت پر غورکیا جائے،عاجزی کے فضائل کا مطالعہ
کیا جائے ،اس کےاُلٹ تکبُّر(یعنی اپنے آپ کو
دوسروں سے اعلیٰ اوردوسروں کوگھٹیا
سمجھنے)کے نقصانات کو سامنے
رکھے تو عاجزی پیداہوگی۔
سوال:دعوتِ اسلامی کےہفتہ واراجتماع کا دورَانیہ کیا ہے؟
جواب:ہفتہ واراجتماع مغرب کے بعد شروع ہوکر اگلے دن اشراق وچاشت کے بعد
صلوٰۃ وسلام پر ختم ہوتاہے۔اسلامی بھائی رات اعتکاف کی سعادت بھی پاتے ہیں۔(یادرہے!موسم کی تبدیلی کی وجہ سےطے
شدہ طریقِ کارکے مطابق بعض ہفتہ واراجتماع کے وقت میں تبدیلی بھی کی
جاتی ہے)
سوال:حقیقی شکرکیاہے؟
جواب:اللہ پاک کی نعمتوں کو اللہ پاک کے حکم کےمطابق استعمال
کرناحقیقی شکرہے۔مزیدمعلومات کے لیےمکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’شکرکے فضائل
‘‘کا مطالعہ کیجئے ۔
سوال:سب سےبڑی دولت کون سی ہے؟
جواب: ب سے بڑی دولت ’’ایمان‘‘ہے جو کہ ہم سب
کو حاصل ہے ،اَلْحَمْدُللہ دامن ِمصطفیٰ (صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم)ہمارے ہاتھوں میں ہے ۔
سوال:مدنی مذاکرے میں کس اسلامی بھائی کےنئے رکنِ شوریٰ بنائے جانے کا
اعلان ہوا؟
جواب:مبلغِ دعوت ِاسلامی ابواُسیدحاجی محمدجنیدعطاری مدنی (فیصل آباد،پنجاب پاکستان)۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ’’کفن کی واپسی‘‘ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے
کیا دُعا دی ؟

دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہر ہفتے کی رات کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے
کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ
رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔
آج بھی ہفتہ ہے، ہر بار
کی طر ح اس بار بھی عشاء کی نماز کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔ تمام عاشقانِ
رسول سے التجا کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔
مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ
اخلاق کا، تہذیب کا، طریقت کا خزینہ
15 فروری کی
رات عالمی مدنی مرکز کراچی میں مدنی مذاکرےکا انعقاد، ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت

دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 15 فروری 2020 ء کی رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا
انعقاد کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے
عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے لبریز جوابات ارشاد
فرمائے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر
مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ سینکڑوں مقامات پر اسلامی بھائیوں نے
جمع ہوکر مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی سعادت پائی۔ مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول
ملاحظہ کیجئے:
سوال: اَمیرالمؤمنین حضرتِ سیدناصدیقِ
اکبر رضی اللہ عنہ کے کچھ خاص فضائل بیان فرمائیں؟
جواب:آپ کے کئی فضائل خاص تھے مثلاً٭نبیِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی حیاتِ ظاہری میں مسجدِنبوی میں سترہ(17)نمازیں پڑھائیں ،٭سب
سے پہلے قرآنِ کریم جمع فرمایا،٭مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے ساتھ سب سے پہلے نماز پڑھی۔ ٭انبیا و مرسلین
علیہم السلام کے بعد آپ تمام
مخلوق میں افضل ہیں ٭سیدناصدیقِ اکبررضی اللہ عنہوہ عظیم ہستی ہیں کہ یہ خود ،ان کےوالدین، بیٹے، پوتے، بیٹاں سب صحابی تھے۔
سوال: حضرتِ سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ
نےکب وِصال فرمایااورکہاں دفن کئے گئے ؟
جواب:22جُمَادَی
الْاُخریٰ13ھ کو وصال فرمایا اورمدینۂ منورہ میں نبیِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّمکےمزارمبارک کے پہلومیں
دفن کئے گئے ۔
سوال:کوئی ہمارے ہاں ہونے والے ولیمے میں شرکت تَوکرے مگرجب اُس کے ہاں ولیمہ
کی تقریب ہوتو اس میں ہمیں دعوت نہ دےتو
کیاکریں ؟
جواب:اپنا دل بڑارکھیں،ہوسکتاہے اسے کوئی مجبوری ہواوریہ ایساسبب نہیں جس کی
وجہ سے رشتہ داری توڑدی جائے ،دعوت نہ دینے والے کو بھی چاہئے کہ وہ ایسانہ
کرے جس سے دیگررشتہ داروں کواعتراض کا
موقع ملے۔
سوال: بعض اوقات گھریا دعوت میں آنے والا مختلف سوالات کرتاہےاس کا کیا
حل ہے؟
جواب:اس کا حل خاموشی ہے ،خاموشی عالم کا وقاراورجاہل کا پردہ ہے ،ایک چپ
سو(100)سُکھ۔
سوال: کیارجب شریف کی چاندرات یا ایک رات پہلے سےچھ (6)رجب تک جو مدنی مذاکرے ہورہے
ہیں، کیاآپ اس میں کراچی تشریف لائیں گے ؟
جواب:جی ہاں ۔ اِنْ شَاۤء اللہُ الرَّحْمٰن
سوال: کیاکوشش کرنا تَوکُّل کے خلاف ہےنیز
یہ ارشادفرمائیےکہ ہم کیا کریں کہ ہرکام میں ہماری توجہ اللہ پاک کی طرف رہے؟
جواب: کوشش کرنا تَوکُّل کے خلاف نہیں،بندہ
کوشش ضرور کرےمگربھروسااللہ
پر رکھے کہ و ہی عطافرمائےگا۔اللہپاک
کی طرف سے توجہ رکھنے کے لیے گناہوں سے سچی توبہ کی جائے،اچھی صحبت
اختیارکی جائے اوراپنایہ ذہن بناتارہے کہ اللہ پاک مجھے دیکھ رہا ہے ، اللہ پاک مجھے دیکھ رہا ہے ۔
سوال:نیکی کرتے وقت یہ نیّت یاسوچ
ہونا کیسا کہ اللہ پاک مجھے اجراورجنت دےگا۔
جواب: نیک اعمال تواچھی اچھی نیّتوں سےہی بجالانےہوتے ہیں ،مثلاًاجروثواب
ملے،جنّت حاصل ہو،جہنّم سے چھٹکاراملے وغیرہ۔
سوال:سحری اجتماعات کے بارے میں آپ کیا ارشادفرماتے ہیں؟
جواب:یکم رجب المرجب سےسحری اجتماعات کا آغازکریں اورہرجگہ اس
کی دُھوم دھام کردیں ۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ”ایک مسلمان کی عزّت“پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟
جواب:یااللہپاک! جو کوئی رسالہ”ایک
مسلمان کی عزّت“کے 22صفحات پڑھ یا سُن لے،دنیاوآخرت میں اُس کی عزّت
سلامت رکھ۔اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِی الامِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم۔

دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہر ہفتے کی رات کو ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی
جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔
آج
بھی ہفتہ ہے، ہر بار کی طر ح اس بار بھی عشاء کی نماز کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ
ہوگا۔ تمام عاشقانِ رسول سے التجا کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت
کی التجا ہے۔
مدنی
مذاکرےمیں شرکت سے جہاں علمِ دین کا بیش بہا خزانہ ہاتھ آتا ہے
وہاں اللہ کے ولی کی صحبت بھی میسر آتی ہے۔ کہا جاتا ہے:یَکْ زَمانہ
صحبتِ با اولیا بہتر اَز صَد سَالہ طَاعت بے رِیا یعنی اللہ کے ولی کی صحبت کے چند لمحے سو سال کی بے ریا عبادت سے بھی
بہتر ہیں۔
مدنی
مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ
اخلاق کا، تہذیب کا، طریقت کا خزینہ
حضرت علی کرّم اللہ وجھہ الکریم کو نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کا بھائی کہنا جائز ہے،
مولانا الیاس قادری

8 فروری 2020 ء کی رات دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطا قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے
علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ سینکڑوں
مقامات پر اسلامی بھائیوں نے جمع ہوکر مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی سعادت پائی۔
امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ نے مدنی مذاکرے میں ایک اہم مسئلے کی طرف توجہ
دلاتے ہوئے حدیثِ پاک یا علی انت اخی فی الدنیا
والآخرۃ ”یعنی اے علی تم دنیا اور آخرت میں میرے بھائی
ہو“ (مستدرک للحاکم ، الحدیث 4345،
ج3، ص 550) بیان کی اور فرمایا کہ حضرت علی کرّم اللہ وجھہ الکریم کو نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کا
بھائی کہنا جائز ہے۔
گزشتہ رات
عالمی مدنی مرکز کراچی میں مدنی مذاکرےکا انعقاد، ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت

8
فروری 2020 ء کی رات دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطا قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے لبریز جوابات ارشاد
فرمائے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر
مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ سینکڑوں مقامات پر اسلامی بھائیوں نے
جمع ہوکر مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی سعادت پائی۔ مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول
ملاحظہ کیجئے:
سوال: بزرگوں کی فِقْہ(یعنی اسلامی
مسائل)کے علم کو عام کرنے کی خدمات کو کسی مثال سے بیان
فرمادیں ؟
جواب:فِقْہ(یعنی اسلامی مسائل) کی
کھیتی(فصل) مشہورصحابی حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ نے لگائی،عظیم تابعی حضرت عَلْقَمَہ بن قَیْسنے اس کی آبیاری کی یعنی پانی دیا ،حضرت ابراہیم نَخْعی نے اس کوکاٹا،حضرت حمّادبن ابوسلمان نےدانےجُداکئے ،حضرت امام ِاعظم
ابوحنفیہ نے دانوں کو باریک کیا ،حضرت امام ابویوسُف نےآٹے کو
گُوندھا،حضرت امام محمدبن حسن شیبانی نےروٹیاں پکائیں اوراُمّت نے ان کو
شکم سیرہوکریعنی پیٹ بھرکرکھایا۔رَحْمۃُاللہِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن
سوال: علمِ دِین حاصل کرنےکے ساتھ ساتھنفل عبادت کے بارے میں آپ کیا
فرماتے ہیں ؟
جواب: علمِ دِین حاصل کرنانفل
عبادت سے افضل ہے،البتہ نفل عبادت کے بھی اپنے فضائل ہیں، اس کو ترک
نہیں کرنا چاہئے ۔
سوال: امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے کون سے کاموں کی خواہش
کااظہارفرمایا؟
جواب: آپ نے فرمایا:کا ش! ہم سے وہی
کام ہوں، جس سے اللہ پاک
کی رِضا حاصل ہو۔
سوال:کسی کو نامُراد آباد کہنا کیسا ؟
جواب:نامُرادکہنے میں اس کی بے عزّتی اوردل آزاری کا باعث ہے
،ایساہرگز نہیں کہنا چاہئے۔
سوال: حج مہنگا ہوگیاہےکیاکریں ؟
جواب:کسی نےبڑی پیاری بات کی ہے کہ حج مہنگا ہے ،نمازتومہنگی نہیں ہےنمازتوپڑھا
کرو۔
سوال:نیک،نمازی اورعالم رِشتے
کے انتظارمیں اسلامی بہن کی عمربڑھتیجارہی ہوتو اس کا کیا حل ہے؟
جواب: جب بھی کوئی کُفویعنی جوڑمل جائے
،عقیدےمیں خرابی نہ ہو،پکا سُنّی اورعاشق ِاعلیٰ حضرت ہو ،بہتریہ ہے
کہ باعمل بھی ہوتورشتہ کردینا چاہئے ۔
سوال: امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے مدنی انعامات کے 114 رسالے
خریدکرتقسیم کرنےوالے کو کیا دعادی ؟
جواب:یارَبَّ
الْمُصْطَفٰی!جوکوئی مدنی
انعامات کے 114 رسالے خریدکرتقسیم کرے ،اُسے امام غزالی کے صدقے بے حساب
بخشش سے نوازدے۔ اٰمِیْن۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”فیضانِ جُمعہ“پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
کیا دُعا دی ؟
جواب:یااللہپاک!
جو کوئی رسالہ”فیضانِ جُمعہ“کے 25صفحات پڑھ یا سُن لےاُسےرمضانُ المبارک
میں جمعۃ الوداع کے دن مدینۂ منوّرہ میں جلوۂ محبوب میں
ایمان و عافیت والی شہادت، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّتُ الفردَوس
میں اپنے پیارے اور آخری نبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب
فرما۔اٰمِیْن۔
یکم فروری کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یکم فروری 2020 ء کی رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطا قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے
علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ سینکڑوں
مقامات پر اسلامی بھائیوں نے جمع ہوکر
مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی سعادت پائی۔ مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:کیا چھوٹے بچےجنت میں
جائیں گے ؟
جواب:جوچھوٹے بچے نابالغ ہوتے
ہوئے یعنی بچپن میں ہی انتقال کرجاتے ہیں ،وہ جنت میں جوانی والی عمرکے
ہوکرجنت میں جائیں گے ،میرے نزدیک وہ بہت خوش نصیب ہیں ۔
سوال :امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا یومِ وصال کیا
ہے؟
جواب:14جُمَادَی الْاُخْریٰ
سوال:آپ نے امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کون سی کتاب
سے بہت فائدہ حاصل کیا ہے؟
جواب:میں نےکیمیائے
سعادت سے
بہت فائدہ حاصل کیا ہے،اس سے کئی بیانات کئے ہیں ، امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اسے فارسی میں
لکھا ہے۔اِحیاءُ
الْعُلُوم
عربی میں لکھی،اصلاحِ اُمّت کا ایسادرد آپ کو تھا میراخیال ہے کہ اردوزبان اس
زمانے میں ہوتی تو آپ اردومیں بھی اس طرح کی کوئی کتاب لکھ دیتے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ جہاں مىرے آقا اعلىٰ
حضرت امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام اَحمد رضاخان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا عَقائد و
اَعمال کى پُخْتگی کے مُعاملے مىں مجھ پر فىضان ہے، وہاں باطن کى اِصلاح مىںحُجَّة ُالاِسْلام حضرت سَیِّدُنا
امام محمد بن محمد بن محمدغزالى رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مجھ پر بڑا اِحسان
ہے۔ آپ کی کتابیں جب بھى پڑھوں اىسا لگتاہے کہ رُوح کو نئى نئى غِذائىں مل
رہى ہىں۔
سوال:کینہ کیا ہے؟
جواب:دل کی چھپی ہوئی دشمنی
وبغض کو کِینہ کہتے ہیں ،دل میں دُشمنی
ہوتی ہے مگرزبان سے اظہارنہیں کرتے ،یہ باطنی بیماری ہے ،ایسے لوگ بہت بُرے
ہوتے ہیں ،جس کےسِینے میں کسی مسلمان کا کینہ ہو،اسے دُورکرنے کی کوشش کرنی چاہئے
۔وہ سینہ اچھانہیں جس میں کِینہ بھراہو۔(کینے کے بارے میں
مزیدمعلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب"بُغض و کینہ"کامطالعہ
کیجئے)
سوال:اللہ پاک کو راضی کرنے کے لیے
نیکیاں کرنے کا کیا فائدہ ہے؟
جواب:ہم اللہ پاک کوراضی کرنے کے لیے نیکیاں
کرنے والے بنیں ،وہ جنت عطافرمائے گا ،دنیا میں بھی بہت کچھ عطافرمائے گا،اس کاکرم بے حدوبے حساب ہے۔
سوال:صدقہ وخیرات کی قبولیت کا
معیارکیا ہے؟
جواب:اس کے لیے اِخلاص ضروری ہے۔صدقہ وخیرات میں کسی کو نہ بتائے ،بتانا
رِیا بھی نہیں ہے مگربتانے والے کا رِیا سے بچنے میں آزمائش بہت ہے۔
سوال:اگرکوئی دل دکھادے اوراس
کا انتقال ہوجائے تو کیا اسے معاف کردینا چاہئے ؟
جواب:اگرکسی نے آپ کا دِل
دُکھا دیا ہوتو اس کے مرنے کے بعد فوراًمعاف کردینا چاہئے ،کوئی دِل
دُکھا دے ،یاد ہی نہ رکھا کریں ،بھُول جایا کریں۔
سوال: نابالغ نیکی کرے توکیا
اُسے بھی ثواب ملے گا؟
جواب:جی ہاں۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ’’یتیم کسے
کہتے ہیں؟“پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یارَبَّ الْمُصْطفٰے:جو کوئی رسالہ’’یتیم کسےکہتےہیں؟‘‘کے26صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو کسی کا محتاج نہ کر،صرف
اپنے درکا محتاج رکھ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلی اللہ علیہ
واٰلہ وسلم

25جنوری 2020 ء کی رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد
کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطا قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے
علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ کثیر اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی، مدنی مذاکرے کے چند
مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: کسی کو بُر ے نام سے پکارنایابُرانام رکھنا
کیسا؟
جواب:کسی کوبُر ے نام سے
پکارنے یا بُرانام رکھنے سے اُسے بُراہی لگتااوردل آزاری ہوتی
ہے۔بُر ے نام سے پُکارنےسے اُس کے
دل میں ہماری قدرومحبت بھی کم ہوجائے گی ۔
سوال: لوگوں کواچھے
القاب دینے سے کیا فائدہ ہوگا؟
جواب:لوگوں کو جتنے اچھے ناموں سے پکاریں گے تو اُنہیں
اچھالگےگامثلا حاجی کو حاجی فُلاں ،حافظ کو حافظ فُلاں ،مفتی
صاحب کومُفتی فُلاں کہنےسے اُن کے دل
میں خوشی داخل ہوگی ،ان کے دل میں ہماری قدربڑھےگی اورمحبت میں اضافہ ہوگا۔
سوال:حنفیوں کے
دادااستاذکون ہیں ؟
جواب:امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ حنفیوں کے
امام ہیں، اِن کے استاذتابعی بُزرگ حضرت ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہہیں،یوں
حضرت ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہ ہمارے دادااستاذہیں ۔
سوال: ہمیں مدنی قافلے
میں کس طرف(سمت) سفرکرناچاہئے ؟
جواب:دارُالسُنَّہ کی طرف سے مدنی قافلے میں جس سمت سفرکرنے کا کہاجائے، ہمیں اُسی سمت سفرکرنا ہے۔
سوال:اولاد کو کس
عمرسے سمجھانا چاہئے ؟
جواب:اولادکو بچپن سے
ہی سمجھانا چاہئےکیونکہ اس عمرمیں سمجھاناآسان ہوتا ہے ،گالی دیں تو منع کریں
،نمازنہ پڑھیں تو نمازکی تلقین کریں ،گھر،مسجداوردکان میں ہونےوالے درس ِ فیضان
سنّت کو خود بھی سنیں اوربچوں کوبھی سنائیں
۔خود بھی دِین کا علم حاصل کریں ،مدنی قافلے میں سفرکریں،فیضانِ نمازکورس کرلیں
۔
سوال: آپ نے مدنی
مذاکرےیعنی سوال جواب کا سلسلہ کب شروع فرمایا ؟
جواب: جب سے
ہوش سنبھالایعنی چھوٹی عمر سے ہی مطالعے کا شوق تھا ، بہارِشریعت
اورفتاویٰ رضویہ کے کئی صفحات مبالغۃً سینکڑوں بارپڑھے ہوں گے ۔ یاداشت بہت اچھی
تھی ،اسکول کا امتحان بغیرتیاری کے دےکر کامیاب ہوتاتھا،دعوت ِاسلامی کے قیام سے
پہلے سوال جواب کا سلسلہ شروع کیا،بہارِشریعت سے درس بھی دیتا تھا ، گھنٹوں
کا سفرکرکے مفتی وقارالدین قادری رحمۃ اللہ علیہکی خدمت میں جاکر سوالات کیاکرتا تھا۔
سوال: بچے کن
باتوں پر صبرکرکےاوردیگرنیک کام کرکے ثواب حاصل کرسکتے ہیں ؟
جواب:بچے کئی مواقع پر
صبرکرکےثواب کما سکتے ہیں مثلاً ماں سے کوئی میٹھی چیزمانگی ،اس نے نہ دی، غُصّہ آگیا،
غُصّہ ضبط کرکےصبر کریں ،ماں باپ کی اطاعت کریں،اللہ پاک کاذِکر کریں،درودشریف پڑھیں،قرآنِ کریم کی تلاوت کریں،اس
طرح دیگرنیکیاں کرکےثواب حاصل کرسکتے ہیں ۔
سوال:اِس ہفتے
کارِسالہ ’’میتھی کے 50 مدنی پھول“پڑھنے
یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یا اللّٰہ!جو کوئی رسالہ’’میتھی کے 50 مدنی پھول“ کے12 صفحات پڑھ
یا سُن لے، اُس کوظاہر ی باطنی بیماریوں سے محفوظ رکھ۔ اٰمِیْن ۔