ہر ہفتے  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں عالمی مذہبی اسکالر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم وحکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

اس سلسلے میں 6جون2020ء بروز ہفتہ کو بھی مدنی مذاکرے کا اہتمام ہوا جس میں دنیا بھر سے عاشقان رسول نے بذریعہ مدنی چینل و سوشل میڈیا بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:خوشی ہویاغمی ہماری سوچ اوراندازکیساہونا چاہئے ؟

جواب:خوشی ہویا غمی ،آفت آئے یاراحت ملے، ہرحال میں اللہپاک کی جانب رجوع کرناچاہئے ،اُسی کی طرف توجہ اورنظررکھنی چاہئے۔ مصیبت ومشکل میں توبہ واِسْتِغْفَارکی کثرت اورعیش وراحت میں شکرِاِلٰہی بجالانے کی عادت بنانی چاہیے۔کسی کی موت کی خبرسُن کر اپنی موت کو یادکرنا چاہئے ، اپنی آخرت کی تیاری میں مصروف ہوجانا چاہئے ،کسی مسلمان کی تکلیف کا سُن کردل میں ہمدردی اورخیرخواہی کا جذبہ پیداہونا چاہئے ۔خوشی پربھرپوراندازمیں شکراورغم پر صبرکرناچاہئے ۔

سوال:نفسِ راضیہ کیا ہے ؟

جواب:نفس کی ایک قسم نفسِ راضیہہے، نفسِ راضیہ وہ ہے جوہرحال میں اللہ پاک کی رِضا پر راضی رہے،نعمت ملی یا نعمت چلی گئی، نفساللہپاک کی رِضا پر راضی ہو۔ ذہن بن جائے کہاللہ پاک نے جوکیا سب صحیح کیا ،یہ نفس حاصل ہوگیا تو اِنْ شَآءَاللہ کامیابی ہے ۔ سوال: اللہ پاک نے فرعونیوں پرکون کون سے عذابات بھیجے ؟

جواب:ٹِڈیوں،مینڈکوں اورخون وغیرہ کے عذابات بھیجے۔

سوال:کراچی کے کون سے علاقے میں ساراسال ٹِڈیاں ہوتی ہیں ؟

جواب:کراچی کےمشہورعلاقے کھارادرکےایک محلے ’’مکرپاڑہ‘‘میں۔میں نے بارہایہاں ٹِڈیاں دیکھی ہیں ۔مکہ مکرمہ ومدینۂ منورہ میں بھی ٹِڈیاں ہوتی ہیں ۔

سوال: کیا ایسے بھی کیڑے ہیں ،جن کی گردن جُداہوجائے پھربھی یہ بہت دیرتک زندہ رہتے ہیں ؟

جواب:جی ہاں !ٹِڈی(Locust)،سانپ(Snake)،لال بیگ(Cockroach) وغیرہ۔

سوال:حضرت امیرِحمزہرضی اللہ عنہ کو’’امیرِطیبہ‘‘ کیوں کہتے ہیں ؟

جواب:امیرکا معنی ہے سردار،آپ بعض لشکروں میں امیربنائے گئے، شایداس لیےآپ کو امیرکہاجاتاہے۔

سوال:حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام اوران کی والدہ حضرت ہاجرہ کو مکہ شریف میں کس کے حکم سے چھوڑا؟

جواب:اللّٰہ پاک کے حکم سے ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ’’ اہم سوالات وجوابات‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یاالٰہی! جو کوئی رسالہ ’’ اہم سوالات وجوابات‘‘کے 28 صفحات پڑھ یا سُن لے،اس کے ایمان کی حفاظت فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم