
نماز اور روزے کی فرضیت
سوال:نماز اور رَمَضانُ المبارک کے
روزے کب فرض ہوئے؟
جواب:نماز(اعلانِ) نُبوّت کے بارھویں سال 27 رجب کو معراج کی رات میں فرض ہوئی(خزائن العرفان، پ 15،بنٓی اسرآءیل، تحت الآیۃ:1، ص 525 ماخوذاً) جبکہ رَمَضانُ المبارک کے روزے 10شعبان 2 ہجری میں فرض ہوئے تھے۔(خزائن العرفان، پ2، البقرۃ، تحت الآیۃ: 183، ص 60 ماخوذاً)
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ
رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ
تعالٰی علٰی محمَّد

اذان کا ایک اہم مسئلہ
سوال: اگر نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے اَذان دی مگر
اذان ختم ہونے سے پہلے نماز کا وقت شروع ہوگیا تو کیا اذان ہوجائے گی؟
جواب: اگر کسی نے نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے اَذان دی
اگرچہ اذان ختم ہونے سے پہلے نماز کا وقت شروع ہوجائے، تو اذان دوبارہ دی جائے گی جیسا کہ بہارِ شریعت میں ہے:(نماز کا) وقت (شروع)
ہونے کے بعد اَذان کہی جائے، قبل اَز وقت
کہی گئی يا وقت ہونے سے پہلے شروع ہوئی اور اَثنائے اَذان (یعنی اذان کے درمیان) میں وقت آ
گیا، تو اعادہ کی جائے (یعنی دوبارہ دی جائے)۔
(بہارِ شریعت، 1/465)
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی محمَّد
نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر کتنی نمازیں فرض تھیں؟
سوال: کیا
حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر چھ6
نمازیں فرض تھیں؟
جواب: جی
ہاں! سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر
چھ6 نمازیں فرض تھیں، پانچ5تو یہی جو ہم پر بھی
فرض ہیں فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشا، چھٹی تہجد بھی حضورِ انور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر فرض تھی۔(مراٰۃ المناجیح،
8/41ماخوذاً)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی
اللہُ علٰی محمَّد
جو رشتہ توڑے اُس کے ساتھ کیا کریں؟
سوال:اگر کوئی رشتہ دار قطع تعلّقی کرے تو ایسی
صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
جواب:رشتہ دار ہمارے ساتھ
قطع تعلّقی کرے تو بھی ہمیں
اس کے ساتھ صلۂ رحمی کرنی چاہئے جیسا کہ ”بہارِ شریعت“ میں ہے:صلۂ رحمی اسی
کا نام نہیں کہ وہ (اچھا) سُلوک کرے تو تم بھی کرو، یہ چیز تو حقیقت میں مُکافاۃ یعنی اَدلا بدلا کرنا
ہے کہ اس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اس
کے پاس بھیج دی، وہ تمہارے یہاں آیا تم اس کے پاس چلے گئے۔ حقیقتاً صلۂ
رِحْم (رشتہ
داروں سے اچھا برتاؤ)یہ ہے کہ
وہ (رشتہ
داری) کاٹے اور تم جوڑو۔(بہارِ شریعت، 3/559) یعنی کوئی تم سے رشتہ داری ختم کرے تب بھی
تم اس کے ساتھ رشتہ داری جوڑو۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ
وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی
الْحَبِیْب! صلَّی
اللہُ علٰی محمَّد
غُسلِ میِّت پر اُجرت لینا
.jpg)
غُسلِ میِّت پر اُجرت لینا
سوال:
کیا
میِّت کو غسل دینے کی اُجرت لینا جائز ہے؟
جواب: میِّت کو غسل دینے کی اُجرت لینا اُس شخص کے لئے
جائز ہے
کہ جب اس جگہ اُس کے علاوہ اور بھی غسل دینے والے موجود ہوں ورنہ غسل دینے کی اجرت
لینا جائز نہیں جیساکہ بہارِ شریعت میں ہے: اگر وہاں اس کے سوا اور بھی نہلانے
والے ہوں تو نہلانے پر اجرت لے سکتا ہے مگر افضل یہ ہے کہ نہ لے اور اگر کوئی
دوسرا نہلانے والا نہ ہو تو اُجرت لینا جائز نہیں۔ (بہارِشریعت،1/812)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ
وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی میں 24اگست 2019ءبروز
ہفتہ بعد نماز عشاء ہفتہ وار مدنی مذاکرے
کا سلسلہ ہوا جس میں شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے عاشقان ِرسول نے شرکت کی ۔ امیر اہلِ سنّت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان ِرسول کو سوالات کے حکمت
بھرے جوابات عطا فرمائے۔
اسی طرح ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی ہی میں خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں شرکت
کرنے والے عاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنّت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبتِ
بابرکت سے فیض یاب ہوئے۔
مَوزے کس رنگ کے پہنیں
مَوزے کس رنگ کے پہنیں
سوال: موزے (Socks)کس رنگ کے پہنے جائیں؟
جواب: کسی بھی رنگ کے مَوزے پہن سکتے ہیں البتہ تِرمذی شریف میں ہے: نجاشی بادشاہ نے نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں کالے موزوں کا تحفہ بھیجا اور سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے انہیں پہنا۔(ترمذی،4/374، حدیث:2829ماخوذاً) نیز فتاویٰ ہندیہ میں ہے: فرعون لال موزے اور اس کا وزیر ہامان سفید موزے پہنتا تھا جبکہ علمائے کرام کالے موزے پہنتے ہیں۔(فتاویٰ ھندیہ،5/334ماخوذاً)
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ
وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی
الْحَبِیْب! صلَّی
اللہُ علٰی محمَّد
”کھیس“ پکا کر کھانا کیسا؟

”کھیس“ پکا
کر کھانا کیسا؟
سوال:گائے، بھینس کے بچہ پیدا ہونے کے دو یا تین دن تک جو گاڑھا دودھ آتا ہے اُسے
کھیس کہتے ہیں، کیا اسے پکا کر کھانا جائز ہے؟
جواب:گائے، بھینس کے بچہ پیدا ہونے کے دو یا تین دن تک جو گاڑھا دودھ آتا ہے اسے
پکا کر کھانا بالکل جائز ہے۔ اسے پکانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس میں چینی یا
شہد ڈال کر پکا لیا جائے اور جب یہ پَک جائے تو اسے کسی تھال وغیرہ میں ڈال دیں
تاکہ یہ ٹھنڈی ہوکر جم جائے اور پھر چُھری سے اس کے نمک پارے کی طرح ٹکڑے کرکے تناول
فرمائیں (یعنی کھائیں)، بڑے لذیذ ہوتے ہیں۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ
وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی
الْحَبِیْب! صلَّی
اللہُ علٰی محمَّد
اُمّت کے بہت بڑے عالِم کون؟
اُمّت کے بہت بڑے عالِم
کون؟
سوال:حِبْرُالْاُمَّۃ کس صحابی کا لقب تھا اور اس کا
معنیٰ کیا ہے؟
جواب:حضرتِ سیّدنا
عبدُاللہ بن عباس رضی
اللہ عنہما کا لقب ”حِبْرُالْاُمَّۃ“ تھا اور اس کا معنیٰ ہے ”امّت کے بہت بڑے
عالِم“۔
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی محمَّد
آیتِ سجدہ کا ترجمہ پڑھنے، سننے کامسئلہ

سوال: کیا آیتِ سجدہ کا
ترجمہ پڑھنے، سننے والے پر بھی سجدۂ تلاوت واجب ہے؟
جواب: جی ہاں! آیتِ سجدہ کا
ترجمہ پڑھنے، سننے والے پر بھی سجدۂ تلاوت کرنا واجب ہے جیساکہ ’’بہارِ شریعت‘‘
میں ہے: فارسی یا کسی اور زبان میں آیت (سجدہ) کا ترجمہ پڑھا تو پڑھنے والے
اور سننے والے پر سجدہ واجب ہوگیا، سننے والے نے یہ سمجھا ہو یا نہیں کہ آیتِ سجدہ
کا ترجَمہ ہے، البتہ یہ ضَرور ہے کہ اسے نہ معلوم ہو تو بتا دیا گیا ہو کہ یہ آیتِ
سجدہ کا ترجَمہ تھا۔ (بہارِ شریعت،1/730)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نقلی دانت کامسئلہ

سوال: نقلی دانت لگوانا
کیسا ہے؟ نیز غسل میں ان کو نکال کرکُلّی کرنا ضَروری ہے یا نہیں؟
جواب: نقلی دانت لگوانا
جائز ہے۔ اگر ان کا نکالنا ممکن ہو
تو انہیں نکال کر کُلّی کی
جائے ورنہ ویسے ہی کُلّی کر لیں غسل ہو جائے گا۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
70اَنبیائے کرام علیہمُ السَّلام

سوال:
مسجدِ خیف میں کتنے انبیائے کرامعلیہمُ
الصَّلٰوۃ وَالسَّلام نے
نماز ادا فرمائی تھی؟
جواب:
مسجدِ خیف منیٰ شریف میں ہے اور حدیثِ پاک میں ہے:اس میں سَتَّر70انبیائے کرام علیہمُ
الصَّلٰوۃ وَالسَّلام
نے نماز ادا فرمائی تھی۔ (معجمِ اوسط،4/117،حدیث:5407)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم