بیماروں اور پریشان حال اسلامی بہنوں کی امداد رسی  کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ایسی اسلامی بہنیں جو بیمار ہیں یا پریشان حال ہیں ان کے لئے دعائیں کی جائیں نیز بیماریوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے متفرق روحانی علاج بتائیں جائیں۔

اسی سلسلے میں مانٹریال کیلگری میں12 جنوری 2020ء کو  چار مقامات پر ” دعائے حاجات اجتماعات“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان اجتماعات میں شرکت کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔


بیماروں اور پریشان حال اسلامی بہنوں کی امداد رسی  کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ایسی اسلامی بہنیں جو بیمار ہیں یا پریشان حال ہیں ان کے لئے دعائیں کی جائیں نیز بیماریوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے متفرق روحانی علاج بتائیں جائیں۔

اسی سلسلے میں ایران کے تین شہروں میں 10،8 اور11 جنوری 2020ء کو چار مقامات پر ” دعائے حاجات اجتماعات“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان اجتماعات میں شرکت کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

attiqa.attari24@gmail.com


اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت پچھلے دنوں بنگلہ دیش کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے  مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف طے کئے۔


شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔

مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔

پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےرسالہ "گانوں کے 35 کفریہ اشعار "پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلے میں ریجن افریقن عرب کے ملک ترکی، کی تقریباً14 اور ریجن انڈونیشیا کے ملک ملائیشیا کی تقریباً19 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے ، سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 3جنوری2020ء کو چشتی زون یوکے میں جنت کا راستہ کی مدرسات اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک مدرسات اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور جنت کا راستہ کورس کو بہتر سے بہتر انداز میں کروانے کے متعلق نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 3جنوری2020ء کو UK یو کے چشتی زون میں مدنی انعامات مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت مدنی انعامات اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سےزیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت تھائی لینڈ کے شہر ( Bangkok) میں 9 سے 12 سال کی بچیوں کے لئے سات دن پر مشتمل آن لائنBasics of Islamکورس جاری ہے جس میں06 بچیاں کورس کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ اس کورس میں بچیوں کوعقائد ، ایکٹیوٹی نیز وضو ، غسل اور نماز کا طریقہ آسان انداز میں سیکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت یکم جنوری2020ء کو بیلجیئم کے شہر (Brussels , Antwerp Charleroi ) میں سات دن پر مشتمل کورس”فیضان ایمانیات“ کا اختتام ہوا جس میں تقریباً31اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوعقائداور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے واقعات ، صحابہ کرام علیہمُ الرضوان اجمعین کے عشق رسولﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں  امریکہ کے شہر (Sacramento , California) میں سات دن پر مشتمل کورس”فیضان ایمانیات“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوعقائداور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے واقعات ، صحابہ کرام علیہمُ الرضوان اجمعین کے عشق رسولﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت  پچھلے دنوں ڈنمارک کے شہر ٹاسٹرپ (Tastrup) میں سات دن پر مشتمل کورس Basics of Islamکا اختتام ہوا جسں میں کم وبیش 10 بچیوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورکورس میں بچیوں کو وضو، غسل ،نماز نیز جنت اور دوزخ کے بارے میں علم ِ دین سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت جنوری 2020ءسے یوکے ، کے شہر برمنگھم میں 9 سے 12 سال کی بچیوں کے لئے سات دن پر مشتمل کورس Basics of Islam جاری ہے جس میں تقریباً48 بچیاں شرکت کر رہی ہیں۔ اس کورس میں بچیوں کوعقائد، ایکٹیوٹیز نیز وضو ، غسل اور نماز کا مکمل طریقہ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت جنوری 2020ء سےکینیڈا کے شہر ٹورنٹو (Toronto) میں تمام اسلامی بہنوں کےلئے اوربالخصوص 13 تا 19سال کی بچیوں کے لئے سات دن پر مشتمل کورس ”فیضان ایمانیات“ جاری ہے جس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنیں کورس کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوعقائداور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے واقعات ، صحا بہ کرام علیہمُ الرضوان اجمعین کے عشق رسولﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ جاننے کاموقع مل سکےگا۔