دعوت اسلامی کے تحت 9جنوری2020ء کو یوگینڈا کے شہر کمپالا میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان، ہند اور یوگینڈا کی مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد اور پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بنگلہ دیش کے شہر پاس لیش کابینہ چٹاگانگ میں چار اہم سطح کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حنفی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنی نگران کی اطاعت کرتے ہوئے وقت پر کارکردگی دینےنیزچشمانِ عطار کو راحت پہچانے کے لئے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 8 جنوری2020ء کو یورپ کے ملک ڈنمارک کے علاقے نوربریو میں ماہانہ سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کورس ”جنت کا راستہ “ میں داخلہ لینے اور دعائےحاجات اجتماع میں شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت 6تا8 جنوری 2020ء کو تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں”جنت کا راستہ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیشں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غوروفکر کرتے ہوئے اپنے مدنی انعامات پر عمل بڑھانے ، مدنی انعامات کا نصاب یاد کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز اور مجلس مدنی انعامات کے تحت 7جنوری2020ء کوبنگلہ دیش  کے شہر سید پور میں ”جنت کا راستہ“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ، نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت 6 جنوری2020ء بروزپیر سےیوکے میں اسلامی بہنوں کے لئے "مُدرِّسہ کورس" کا آغاز کیا گیا جس میں یوکے شہر بولٹن، بلیک برن، برمنگھم اور ناٹنگھم کی اسلامی بہنیں شریک ہیں۔ یہ کورس اسلامی بہنوں کو بذریعۂ اسکائپ کروایا جارہا ہے۔ اس کورس میں قواعد وتجوید اور مخارج و صفات مزید تفصیل کے ساتھ سکھائے جائیں گے تاکہ اسلامی بہنیں اپنے اپنے شہروں اور علاقوں کے مدارس المدینہ للبنات و بالغات میں قراٰنِ کریم کی تعلیم عام کرسکیں۔ کورس کے آغازپر اسلامی بہنوں نے خوشی کا اظہارکیا اور قراٰنِ کریم پڑھ کر دوسروں کو پڑھانے اور کورس کے اختتام تک مکمل کورس کرنے کی نیت بھی کی ہے۔


‎‎‎‎‎ دعوتِ اسلامی کے تحت7 جنوری 2020ء کو ویسٹ لندن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دین کی خدمت میں پیش آنے والے مسائل کے حل پیش کئےنیز اللہ کی رضا کے لئے دین کا کام کرنے اور مختلف ذمہ داریاں لینے کا ذہن دیا۔ 


‎‎‎‎‎ دعوتِ اسلامی کے تحت6 جنوری 2020ء کو مانچسٹر ریجن کی عطاری کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن کی عطاری کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبوں کی تقرریوں کے حوالے سے اہم امورپر تبادلۂ خیال کیا نیز مدنی کاموں میں درپیش مسائل کے حل کے لئے غور و فکر کیا گیا۔


دعوت ِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اجمیر ریجن ناگور کابینہ میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اخلاقیات کے متعلق نکات پیش کئے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 6جنوری2020ء کو رام نگر اتراکھنڈ میں دو گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم  و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت 7جنوری 2020ءکو دہلی ریجن کی متعلقہ شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  کشمیر،نینیتال،مرادآباد اور بریلی زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ہند کی مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا نیز جو مدرسات ٹیسٹ مجلس سے کامیاب ہیں ان کا ذہن بنا کر نئے مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں یورپ کے ملک آسٹریا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔