دعوتِ اسلامی کے تحت‎‎‎‎2 جنوری 2020ء كو مانچسٹر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے جدول کو مزید احسن انداز میں تیار کرنے اوردعائےحاجات اجتماع کےلئے بھرپور تیاری کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت‎‎‎‎4 جنوری 2020ء كو بولٹن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کےلئے بھرپور تیاری اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ماریشس ميں کابینہ مدنی انعامات  ذمہ دار اسلامی بہن نے چھ اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا جس میں انہوں نےگھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت اور دعائے حاجات اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت ناروے کے شہر بیروم میں کفن دفن کے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن پہنانے کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


دعوت اسلامی کے تحت 4 جنوری2020ءکو یورپ کے ملک جرمنی کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوے ان کی تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے نکات پر گفتگو کی۔ 


دعوتِ اسلامی  کے تحت4جنوری2020ء کواٹلی کے علاقے ریسلڈینا میں سنّتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں تقریباً20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز اور مجلس مدنی انعامات کے تحت پچھلے دنوں اوسلو ناروے کے علاقے ہیگرو  میں ”جنّت کا راستہ“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت کہ مدنی انعامات کیاہے؟ نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت4 جنوری2020ء کو عرب شریف کے  شہر جبیل( عطاری کابینہ ) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


بیماروں اور پریشان حال اسلامی بہنوں کی امداد رسی  کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ایسی اسلامی بہنیں جو بیمار ہیں یا پریشان حال ہیں ان کے لئے دعائیں کی جائیں نیز بیماریوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے متفرق روحانی علاج بتائیں جائیں۔

اسی سلسلے میں مانٹریال کیلگری میں12 جنوری 2020ء کو  چار مقامات پر ” دعائے حاجات اجتماعات“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان اجتماعات میں شرکت کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔


بیماروں اور پریشان حال اسلامی بہنوں کی امداد رسی  کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ایسی اسلامی بہنیں جو بیمار ہیں یا پریشان حال ہیں ان کے لئے دعائیں کی جائیں نیز بیماریوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے متفرق روحانی علاج بتائیں جائیں۔

اسی سلسلے میں ایران کے تین شہروں میں 10،8 اور11 جنوری 2020ء کو چار مقامات پر ” دعائے حاجات اجتماعات“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان اجتماعات میں شرکت کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

attiqa.attari24@gmail.com


اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت پچھلے دنوں بنگلہ دیش کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے  مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف طے کئے۔


شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔

مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔

پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےرسالہ "گانوں کے 35 کفریہ اشعار "پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلے میں ریجن افریقن عرب کے ملک ترکی، کی تقریباً14 اور ریجن انڈونیشیا کے ملک ملائیشیا کی تقریباً19 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے ، سننے کی سعادت حاصل کی۔