ناگپور زون گیلانی کابینہ کےایک ڈیژون میں تجہیز و تکفین تربیتی اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر
اہتمام12 فروری2020ء کو ہند ممبئی ریجن ناگپور زون گیلانی کابینہ کےایک ڈیژون میں
تجہیز و تکفین تربیتی اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریباً62 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکےزیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن افریقن عرب ترکی کے شہر استنبول
میں سات دن پر مشتمل کورس "Basics
of Islam " کا
انعقاد ہوا جسں میں مقامی بچیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں بچیوں کو وضو، غسل ،نماز
نیز جنت اور دوزخ کے بارے میں علم ِ دین سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

جنوری 2020ء میں مجلس شارٹ کورسز کے تحت میں مختلف ریجنز یوکے ، مڈل ایسٹ ، آسٹریلیا ، ہند ، یورپین یونین
کےمختلف ملکوں ( یوکے ، عمان ، تھائی لینڈ ،آسٹریلیا سڈنی
، ہند ، جرمنی ، ڈنمارک) میں سات دن پر مشتمل کورس ”Basics of Islam“ 44مقامات پر کروایا گیا جن میں کم وبیش 310 بچیوں نے شرکت کی۔ اس کورس
میں بچیوں نے وضو، غسل ،نماز نیز جنت اور دوزخ کے بارے میں علم ِ دین سیکھنے کی
سعادت حاصل کی۔کورس کے آخر میں 100بچیوں نے کتاب فیضان نماز سے روزانہ گھر درس دینے/سننے
کی نیت ، 144 بچیوں نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے نیز 150 بچیوں نے مکتبۃ المدینہ کی کتاب اسلام کی بنیادی باتیں (حصہ دوم) کامطالعہ کرنے کی نیتیں کیں۔
چائنہ ریجن کے ملک تھائی لینڈ میں تین دن پر مشتمل کورس” جنّت کا راستہ“ کا
اختتام

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام پچھلے دنوں چائنہ ریجن
کے ملک تھائی لینڈ میں تین دن پر مشتمل کورس” جنّت کا راستہ“ کا اختتام ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے، جنت کا حصول اور مدنی انعامات کے ذریعے
نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔ اس موقع پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نےاپنی ذمہ داران کو
ماہانہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے،
روزانہ محاسبہ کرنے کی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام عرب شریف میں تین دن پر مشتمل کورس” فیضان زکوۃ “ کا انعقاد
ہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوقراٰن و حدیث
کی روشنی زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت،چندہ کرنا کس سے ثابت ہے ……؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا….؟
نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے
کا موقع فراہم کیا گیا۔
بھاگلپور کابینہ میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہند کے شہربھاگلپور کابینہ میں ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کولکتہ ریجن کی پٹنہ زون نگران نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےتین دن کےرہائشی
کورس کے لئےذہن سازی کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور بہتری لانے کے متعلق
اہداف دئیے۔
مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام
رائے پور اور ناگپور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر
اہتمام 12فروری2020ء کو ممبئی ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں رائے پور اور ناگپور
زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ ہند کی مجلس تجہیز و تکفین ذمہ دار اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبے کے مدنی
کاموں کو مزیدبڑھانے کے متعلق اہداف طےکئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت12
فروری2020ء کو تنزانیہ کے شہر دارالاسلام
میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں پاک و ہند اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے، جنت کا حصول اور مدنی انعامات کے ذریعے
نیک اعمال بجالانے کے متعلق نکات دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام 10 فروری 2020ء کو بیبریا کابینہ میں تجہیز و تکفین اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ بنگلادیش کے شہر
سلہٹ کی زون نگران اسلامی بہن نے سنّتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو غسل میت و کفن کا درست طریقہ
سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ
افریقہ ریجن کے شہر ڈربن میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے نیز دیگر اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن کا مختلف اسلامی بہنوں کے
ساتھ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے ملاوی ، ماریشس، ڈھاکہ، چٹاگانگ، سلہٹ، کومیلا، فینی اور سید پورکی زون نگران سمیت تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا جس میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی اور ماہ رمضان کے حوالے سےنکات نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
کے متعلق اہداف طے کئے۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا سری لنکا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ
اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام11 فروری2020ء بروز منگل نگران عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن کا سری لنکا ریجن نگران اسلامی بہن اور سری لنکا کی کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور شارٹ
کورسز کہاں ہوں؟ اس پر غور کیا گیا نیزکتب
ورسائل کی ضرورت،تجہیز شافعی ٹیسٹ کے اہداف اور مدنی کاموں کو مزید فروغ دینے کے
متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔