اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام25 فروری2020ء کو صوبہ گجرات کے شہر احمدآباد میں مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں تقریباً30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔