اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 26فروری 2020 ءکو یوکے ریجن برمنگھم کی  کابینہ مڈلینڈ میں تین دن پر مشتمل کورس”فیضان زکوۃ “ کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوقراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت،چندہ کرنا کس سے ثابت ہے ……؟ غیر مسلم سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا….؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا  موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔