اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 26 فروری 2020ءکوسینٹرل افریقہ  ریجن کے ملک تنزانیہ میں” فیضانِ ایمانیات کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوعقائداور صحا بہ کرام علیھم الرضوان اجمعین کے عشق رسول ﷺ پر مبنی واقعات جاننے کاموقع فراہم کیا گیا۔ کورس کرنے والی اسلامی بہنوں نے آخر میں بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔