
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے
تحت9جنوری2020ء کو مرادآباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال مدنی
مشورہ ہوا جس میں مرادآباد زون کی متعلقہ شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مدرستہ
المدینہ بالغات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے اور مدنی کاموں
میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس
عطّاؔر قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک رسالے کے
مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں
سے بھی نوازتے ہیں ۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں
اور اسلامی بہنوں کی کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔
پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےرسالہ " نظر کی کمزور کے اسباب مع
علاج "پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔
عالمی مجلس مشاورت اور انڈونیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہن کا باہم مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 10جنوری2020ء کو عالمی مجلس
مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی
نگران اسلامی بہن نے انڈونیشیا میں شیڈول بنانے، چار ماہانہ مقامی اجتماعات شروع کرنے
اور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں کو بڑھانے کے متعلق اہم
امور پر نکات بھی دئیے۔
تنزانیہ کے شہر دارلاسلام میں دو
مقامات پر دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت10 جنوری 2020ء کو تنزانیہ
کے شہر دارالسلام میں دو مقامات پر دعائے
حاجات اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں پاک و ہند سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرےبیانات کئے اور
اجتما عات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع ”یاسَمِیعُ“ کا ورد کیا گیا جبکہ پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ ان
اجتماعات میں اوراد و وظائف کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 9 جنوری
2020ء کو یوکے،کے شہر سينٹرل برمنگھم ” جنّت کا راستہ“کورس کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریباً 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس طرح 9 جنوری 2020ء کو یوکے،کے شہر اسٹوک میں بھی ”
جنّت کا راستہ“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا ً 36اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ، نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی
انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی
فراہم کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 9 جنوری
2020ء کو یوکے،کے شہر لندن میں”جنّت
کا راستہ“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً20سلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات کی اہمیت ، نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی
سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں ماریشس کے مختلف شہروں میں دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 250سے زائد مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرےبیانات کئے اور اجتما عات میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع ”یاسَمِیعُ“ کا
ورد کیا گیا جبکہ پریشان حالوں کے لئے
اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

دسمبر 2019 ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک مختلف مدنی
کاموں کا سلسلہ رہا ۔ بالخصوص اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کاموں کی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:
گھر درس دینے /سننے والیوں کی تعداد= 23ہزار675
بیان/مدنی مذاکرہ سننے والیوں کی تعداد = 26
ہزار77
تعداد مدرسۃ المدینہ بالغات= 1061
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیاں= 10 ہزار739
شرکائے ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع = 109653
شرکائےعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت= 10ہزار624
تعداد ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ= 519
شرکائے ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ= 8ہزار455
مدنی انعامات تقسیم= 27ہزار484
مدنی انعامات وصول= 24ہزار243

دسمبر 2019 ءمیں دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس شارٹ کورسز کے تحت میں عرب شریف ، عمان ، یوکے ، مڈل ایسٹ ، سینٹرل افریقہ ، ساؤتھ افریقہ
، موزمبیق ، ماریشس ، اٹلی ، ناروے، اسپین ، جرمنی ، ڈنمارک ، تھائی
لینڈ، کینیڈا ، بنگلہ دیش
، سری لنکا، آسٹریلیا ، نارتھ امریکہ،
افغانستان ، ہند ، ایران اور یورپین یونین ریجنز کے
کئی ملکوں میں 62 مقامات پر مختلف کورسز (اپنی نماز درست کیجئے ، فیضان
عمرہ کورس ، زندگی پرسکون بنائیے ، کفن دفن کورس، حسنِ کردار ، فیضانِ ایمانیات ،
بیسکس آف اسلام ، فیضان ِ انوار الفرقان ) کروائے گئے جن میں731 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے
دنوں یوکے ریجن کے شہر ایسٹ لندن کی ڈویژن والتھمسٹو ( Walthamstow) میں” جنّت کا راستہ“کورس کا اختتام ہوا۔
اس کورس میں تقریباً18سلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں
بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ، نیت کی
اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
اس موقع پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا نیز روزانہ محاسبہ کرنے اور مدنی انعامات کا
رسالہ اپنی ذمہ داراسلامی بہنوں کو جمع
کروانے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 8 جنوری 2020ء سے افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں سات دن پر مشتمل آن لائن”فیضان ایمانیات“کورس کا آغازہو ا ہےجس میں سات اسلامی بہنیں کورس کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوعقائداور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے واقعات، صحا بہ کرام
علیہمُ الرضوان
اجمعین کے عشق رسولﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز
اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سےمتعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں
امریکہ کےشہر یوبا
سٹی سیکرامینٹو (uba city Sacramento) میں پانچ دن پر مشتمل آن لائن "کفن
دفن" کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 23 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجہیز و
تکفین ، میّت کو غسل دینے کا طریقہ اور
کفن پہنا نے کےطریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔