دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام07 مارچ  2020ء کو نینیتال زون کی رامپور کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ کرنے ، محفل نعت منعقد کروانے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس اجلاس میں مدنی انعامات زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔