08 مارچ 2020ء بروز  اتوار اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام ناروے میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے فکر آ خرت اور اس کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے مدنی انعامات کے مطابق شب و روز گزارنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو 63 مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کئے اور ہر ماہ جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی ۔