اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت اجمیر ریجن کے شہرڈھولکہ میں12 دن پر مشتمل”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔


دعوت اسلامی کے تحت 9 جنوری 2020ء کو یورپ کے ملک ڈنمارک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔  کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلا می بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزید بہتر انداز میں کرنے کے متعلق اہم امور پر نکات پیش کئے۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت 9 جنوری 2020ء کو فرانس  کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلا می بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزید بہتر انداز میں کرنے کے متعلق اہم امور پر نکات پیش کئے۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت آسٹریلیا کے شہر سڈنی (6 Salter Avenue, Minto. Sydney Australia) میں8 جنوری 2020ءکو دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک میں پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


8جنوری2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے تحت یوکے (UK) کے شہر ایلزبری میں ”جنت كا راستہ“ كورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ، نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی نیزمبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے تحت پچھلے دنوں یوکے (UK) کے شہرسينٹرل برمنگھم میں ”جنت كا راستہ“ كورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ، نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


 دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت جنوری2020ء میں بحرین کے شہر رفاع اورکینیا کے شہرممباسا میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی پہلی شاخ کا آغاز ہوگیا ہے جن میں بچیوں کو قرآن ِ کریم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی کی جائے گی ۔ مدارس المدینہ للبنات میں بچیوں کے داخلے جاری ہیں۔ داخلے کے لئے اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں دو سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈھاکہ مکی زون نگران اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کوآٹھ مدنی کام بڑھانے نیزدعائے حاجات اجتماع کے بارے میں نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 9جنوری2020ء کو یوگینڈا کے شہر کمپالا میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان، ہند اور یوگینڈا کی مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد اور پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بنگلہ دیش کے شہر پاس لیش کابینہ چٹاگانگ میں چار اہم سطح کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حنفی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنی نگران کی اطاعت کرتے ہوئے وقت پر کارکردگی دینےنیزچشمانِ عطار کو راحت پہچانے کے لئے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 8 جنوری2020ء کو یورپ کے ملک ڈنمارک کے علاقے نوربریو میں ماہانہ سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کورس ”جنت کا راستہ “ میں داخلہ لینے اور دعائےحاجات اجتماع میں شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت 6تا8 جنوری 2020ء کو تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں”جنت کا راستہ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیشں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غوروفکر کرتے ہوئے اپنے مدنی انعامات پر عمل بڑھانے ، مدنی انعامات کا نصاب یاد کرنے کی ترغیب دلائی۔