27 فروری2020ء بروز جمعرات اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام نیپال گنج دھموجی  میں ایک شخصیت خاتون کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔