اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنو ں مڈل ایسٹ ریجن کے ملک قطر میں تین دن پر مشتمل” فیضان زکوۃ“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوقرآن و حدیث کی روشنی زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت، کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا….؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔