دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں جہاں اسلامی بھائیو ں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں 26فروری2020ء بروز بدھ بنگلہ دیش کے مختلف شہروں(چٹاگانگ، سید پور ڈھاکہ، کومیلا،سلہٹ) میں 93مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1977اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔