اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ہندبروڈا زون کی ڈویژن بھروچ اور واپی کابینہ میں 30 مقامات پر”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 256 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج اور فضائل رجب المرجب کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب ”فیضان نماز“ کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔