دعوتِ اسلامی کے تحت2 جنوری2020ء بنگلہ دیش کے شہر سید پور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سیدپور کی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو مدنی کام بڑھانےاور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت2 جنوری2020ء بنگلہ دیش میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں موھانگور زون کی تین کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور ہفتہ وار رسالہ کے مطالعہ کی تعداد بڑھانے کی بھر پور کوشش دلاتے ہوئے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم جنوری2020ء کوآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے  سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعا مانگنے کا طریقہ اورقبولیتِ دعاکے متعلق نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں آسٹریلیا کے شہر ایلس اسپرنگس لیچارڈ ٹیرس(Alice Springs Leichhardt Terrace) میں اسلامی بہنوں کے ماہانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


ماہ جمادی الاولیٰ1441ھ کی پہلی پیر شریف30دسمبر2019ء کو یوکے UK کے شہر(مڈلینڈ، ویلز، لندن، مانچسٹر) میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 443اسلامی بہنوں نےرسالہ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور206 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے یومِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم جنوری2020ء کو بنگلہ دیش موھانگور زون کی پنچلیش کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے بارے میں نکات فراہم کئے نیز انہیں مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم جنوری2020ء کو بنگلہ دیش میں فینی زون کی نگران اسلامی بہن نے اسٹیل مِل ڈیویشن اسکول کی ٹیچرسے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت  علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔ اسی سلسلے میں ماہ جمادی الاولیٰ1441ھ کی پہلی پیر شریف30دسمبر2019ء کوعمان میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 24اسلامی بہنوں نےرسالہ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور5 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے یومِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  تحت پچھلے دنوں اجمیر ریجن میں”جنت کا راستہ“ کورس کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا زون کی مدرسات سمیت تقریباً 200اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ”جنت کا راستہ“ کورس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مختلف امور پر تربیتی نکات فراہم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  تحت 2جنوری 2020ء سے اجمیر ریجن کی تمام زون میں”جنت کا راستہ“کورس کا آغاز ہوا جن میں مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں ۔ اس کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ داراسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ، سلہٹ، سید پور،  فنی، راج شاہی، ڈھاکہ اور کومیلا میں یکم جنوری 2020ء کو اسلامی بہنوں کے197 ہفتہ وار سنتوں بھر ے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش6957 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے تحت ہونے والے نیو شارٹ کورسز اور اس کے علاوہ مختلف شارٹ کورسز میں ایڈمیشن کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذ مہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں یا اس میل آئی ڈی کے ذریعے کورسز کی اور ایڈمیشن کی مزید معلومات حاصل کریں۔