20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مانچسٹر ریجن کے لنکشائر کابینہ میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ لنکشائر کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
کے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔