شعبہ  فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام 9 جنوری 2024ء بروز منگل مدرسۃ المدینہ بوائز کے کورسز ممتحنین کی ماہانہ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے ممتحنین نے شرکت کی ۔

فیضان آن لائن اکیڈمی مدرسۃ المدینہ بوائز مجلس تعلیمی و تفتیشی امور کے ذمہ دار سید انس عطاری نے ماہانہ مدنی مشورے کے نکات پر گفتگو کی جس میں کورسز ممتحنین کو گاہے بگاہے آنے والے تعلیمی مسائل کے حل اور امتحانات کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے نکات بتائے۔

علاوہ ازیں شرکا کو اپنے شعبے کی بہتری اور دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد وقاریعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


8جنوری 2024ءبروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے شفٹ ذمہ داران (معاونین و مفتشین) کا بذریعہ انٹر نیٹ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مفتشین ومعاونین کو قابل افراد تیار کرنےکے حوالے سے ٹپس بتائیں اور 12دینی کاموں کےتعلق سےبھی مدنی پھول دئیے۔

علاوہ ازیں معاون رکن مجلس سید انس عطاری نےتعلیم وتفتیش سےمتعلق اسلامی بھائیوں کو مختلف نکات بتائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقاریعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


4جنوری  2024ء بروز جمعرات فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے ذیلی شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے پاکستان بھر کےڈویژن تعلیمی ذمہ داران کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔

مجلس تفتیش کے رکن محمد عرفان عطاری اور معاون رکن مجلس سید انس عطاری نے ماہانہ مدنی مشورے کے نکات پر گفتگو کی اور شرکا کو 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔ ساتھ ہی دینی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


2جنوری2024ء  کو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز فیصل آباد کے مفتشین و معاونین کا آن لائن میٹ اپ ہوا جس میں مجلس تفتیش کےذمہ دار سید انس عطاری نے تجوید لیول 3 پر مفتشین و معاونین کی تربیت کی۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار مولانا عرفان مدنی عطاری نے 12دینی کاموں اور شعبے میں جاری دینی پروجیکٹ کو مزید اچھا کرنے کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ملتان و بہاولپور ڈویژن کے شفٹ اور  برانچ ناظمین کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار للبنات ہوم کلاسز قاری راشد عطاری نے مدنی مشورہ کرنے کی اہمیت و افادیت پر کلام کیا۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے شرکا کو مزید افراد تیار کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی اور اپنے شعبے اور تحریک کے لئے با صلاحیت ،بااثر افراد تیار کر کے دینے کا ذہن دیا۔

ساتھ ساتھ ملتان و بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی نے منیجمنٹ کے اسلامی بھائیوں کو مختلف مدنی پھول دیئے جن میں درجات بڑھانے کے حوالے سے تربیت کی اور اہداف دیئے نیز دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے اور گھریلو صدقہ بکس کی تعداد بڑھانے کے متعلق نکات بھی بتائے جبکہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور روزانہ 2 اسلامی بھائیوں کو دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزسید غلام الیاس عطاری مدنی و اراکین مجلس نے  حیدرآباد ڈویژن میں لطیف آباد نمبر 05 میں زیرِ تعمیرنیو برانچ کا وزٹ کیا جس میں نگران مجلس نے وہاں موجود ذمہ داران کو برانچ کی تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول و اہداف دیئے۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کراچی کے مفتشین و معاونین کو بلایا گیا تھا۔

شعبے کےتفتیش ذمہ دار سید انس عطاری نے تجوید لیول 3 پر مفتشین و معاونین کی تربیت کی۔بعدازاں رکن مجلس و صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی نے دینی کاموں و شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے شرکاکو مدنی پھول دیئے اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16 دسمبر2023 ء بروز ہفتہ  فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے لاہور میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن کے تمام شفٹ و برانچ ناظمین اور تعلیمی ذمہ داران نے حاضری دیں۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام فاروق عطاری مدنی نے ماہ دسمبر کو ہونےوالے شوری کے مدنی مشورہ کے نکات بتائے جبکہ رکن مجلس لاہور ڈویژن مولانا رضوان عطاری مدنی نے تعلیمی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت کی۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار اور نگران مجلس نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید اچھے انداز میں دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔ آخر میں ڈونیشن میں نمایاں کارکردگی والے ذمہ داران میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: نواز حسین فیاض شفٹ انچارج برانچ اچھرہ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گجرات میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت میٹ اپ ہوا جس میں گجرات دورہ ٔ حدیث شریف کے طلبا شریک ہوئے۔

نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے طلبہ کو فیضان آن لائن اکیڈمی شعبے میں ہونےوالے کاموں سے متعلق تعارف پیش کیا اور اس کو جوائن کرنے کا ذہن دیا نیز اس شعبے اور دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کے لئے انگلش کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسٹوڈنٹس نے نیک جذبات کا اظہارکیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے  شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں واقع ستیانہ روڈ برانچ میں موزمبیق سے آئے ہوئے ذمہ دار مولانا مدثر عطاری مدنی (ذمہ دار اوورسیز جامعۃ المدینہ بوائز وگرلز ) نے وزٹ کیا۔

اس موقع پر نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے مدثر عطاری کو برانچ کا دورہ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ بھی کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14دسمبر 2023ء بروز جمعرات فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کےتحت پاکستان بھر کے مدنی عملے کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکا کی مختلف موضوعات پر تربیت کی ۔

دینی کاموں میں مصروف رہنے کا بھی ذہن دیا اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے سالانہ تربیتی اجتماع میں مکمل حاضری کی ترغیب دلائی۔ اس کے بعد نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزسید غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو کراچی تربیتی اجتماع میں حاضری کے لئے دوران سفر کی جانے والی احتیاطوں کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


12 دسمبر   2023 کو بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معانین کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ آن لائن ہوئی اور اس میں جدید ٹول کے ذریعے تعلیمی نظام کو کیسے مضبوط کیا جائے اس پر بات ہوئی اور اپنے اندر مثبت تبدیلی کیسے لائی جائی اس پر مدنی پھول بیان ہوئے ۔

اس کے علاوہ سید انس عطاری نے روزانہ قرآن پاک پڑھنے کے حوالے سے ترغیب دی اور شعبے میں تعلیمی نظام کو کیسے مضبوط کیا جائے اس پر مدنی پھول بیان کئے جبکہ ڈویژن ذمہ دار ملتان و بہاولپور غلام عباس عطاری نے شرکا کو 12دینی کاموں کے متعلق ترغیب دلائی اور خوفِ خدا کے حوالے سے ذہن دیا۔(کانٹینٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،رپورٹ:رمضان رضا عطاری)