7 اکتوبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت  برانچ کی ماہانہ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں برانچ ناظم، شفٹ ناظم، شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور مدرسین نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ مولانا غلام عباس عطاری مدنی نے حاضرین کو روزانہ اپنا محاسبہ کرنے اور 12 دینی کاموں میں حصہ لینے بالخصوص 72 نیک اعمال کا عامل بننے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شعبہ نے مدرسین سمیت تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اپنی پیاری تحریک دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)