لوگوں کو نماز کے درست مسائل سکھانے والے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 18 اکتوبر 2025ء کو ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے  شفٹ تعلیمی ذمہ داران (مفتشین) کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا آصف عطاری مدنی نے ٹیلی تھون مہم 2025ء کے بارے میں کلام کرتے ہوئے دینی کاموں بالخصوص نظامِ تفتیش کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ تعلیمی امور ذمہ دار نے مختلف موضوعات پر بھی گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭کورسز میں مزید بہتری٭ماہانہ امتحانات میں اسٹوڈنٹس کی چیکنگ کو مزید مضبوط کرنا٭اسٹوڈنٹس کی حاضری اور غیر حاضری سمیت دیگر معاملات کی چیکنگ میں مضبوطی لانا٭آئندہ مدنی مشورے کے اہداف۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)