لوگوں
کو قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے والے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت 7 اکتوبر 2025ء کو تمام ڈویژن تعلیمی امور ذمہ داران کی ماہانہ آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی۔
اس میٹنگ
میں رکن شعبہ تعلیمی امور (جامعۃ
المدینہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز) مولانا محمد عرفان رضا عطاری مدنی نے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ماہانہ میٹنگ کے مدنی پھولوں پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات
کے جوابات دیے۔
اس کے
علاوہ پاکستان آفس کے ذمہ دار مولانا حامد رضا عطاری مدنی نے برانچز شیڈول کے
متعلق تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں احسن انداز میں
اپنا کام کرتے رہنے کا ذہن دیا۔
اس
میٹنگ میں مولانا علی ہاشمی عطاری مدنی (رکن شعبہ جامعۃ المدینہ
گرلزڈیپارٹمنٹ)،
سید فرقان شاہ عطاری (گروپ
کلاسز ذمہ دار)،
مولانا غلام علی مدنی (عربی
لینگویج ذمہ دار)
اور ایجوکیشن ہیلپ لائن ذمہ داران شریک
تھے۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)