دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کے تحت 17 اکتوبر 2025ء کو آن لائن ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں لاہور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار محمد فیصل ایازعطاری اور پاکستان سطح کے شعبہ تفتیش ذمہ دار سیّد انس عطاری نے کلام کیا۔

لاہور ڈویژن کےشفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ٹیلی تھون مہم 2025ء کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے اور نظامِ تفتیش میں مضبوطی لانے کا ذہن دیا گیا۔

اسی طرح حفظ کی کلاس کے تعلیمی معاملات میں مزید بہتری لانے اور شفٹ میں آنے والے مسائل کو بروقت حل کرنے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ آئندہ میٹنگ کے اہداف بھی طے کئے گئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)