دینگاہ
و سرائے عالمگیر، راولپنڈی برانچ شفٹ قادری کے مدرسین کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت دینگاہ و سرائے عالمگیر ،راولپنڈی
برانچ شفٹ قادری کے مدرسین کا ماہانہ مدنی
مشورہ 5 اکتوبر 2025ء کو منعقد ہوا جس کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر کرنا اور تدریسی
طریقۂ کار میں بہتری لانا تھا۔
اس
موقع پر ڈویژن تعلیمی امور کے ذمہ دار محمد جواد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر کلام کیا جن میں اندازِ تدریس میں بہتری، طلبہ
کی تعلیم کو مزید بہتر بنانا اور دیگر تعلیمی
معاملات شامل تھے۔
علاوہ
ازیں ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار نے مدرسین کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں اور تدریسی
طریقۂ کار کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی جس پر انہوں نے شعبے کی بہتری کے لئے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان
آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)