دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 16 ستمبر 2023ء کو کراچی کی برانچ فیضان مدینہ میں Data
Analysis Department کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس فیضان آن لائن
اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ڈیٹا کے استعمال کی احتیاط پر گفتگو کی اور ڈیٹا کو
درست طریقے سے استعمال کرنے کی تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی)
فیضان آن لائن اکیڈمی حیدر آباد کی برانچ فیضان مدینہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 12 ستمبر 2023ء کو برانچ فیضان مدینہ
حیدر آباد میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا
گیا جس میں حیدر آباد ڈویژن کے مفتشین و معاونین نے شرکت کی۔
رکن
مجلس مولانا عرفان عطاری مدنی نے مجلس تعلیمی امور کی achievements
& Targets کے بارے میں گفتگو کی اور شرکا کو عصر حاضر
کے مطابق جدید ٹولز اور سافٹ ویئر کے حوالے سے ٹریننگ دی۔رکن مجلس سید انس رضا
عطاری نے تجوید لیول 3 کے حوالے سے بریفنگ دی اور تجوید کے متعلق سوالات کے جوابات
دیئے۔ شفٹ اسسٹنٹ مولانا محمد شاہزیب عطاری مدنی نے "Shift
educational coordinator & shift Assistant" کو کیسا ہونا چاہیئے اور اس کی ذمہ
داری کیا ہے؟ پر گفتگو کی۔
سیشن
کے اختتام پر اچھی کارکردگی حامل اسلامی
بھائیوں کو تحائف دیئے گئے اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ (رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی)
فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان کی برانچ فیضان مدینہ میں
ٹریننگ سیشن کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 15 ستمبر 2023ء کو برانچ فیضان مدینہ ملتان
میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان اور بہاولپور کے مفتشین، معاونین،
ڈویژن ذمہ دار اور ڈویژن تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
مجلس
تفتیش ذمہ دار عرفان عطاری نے Achievementکے حوالے سے
شرکا کو آگاہ کیا، سید انس عطاری نے تجوید لیول3 پر بریفنگ دی، محمد حامد عطاری نے
کمیونیکیشن اسکلز پر پریزنٹیشن دی جبکہ ٹرینر سعد عطاری نے مدرسین کی ٹریننگ کے بارے
میں آگاہی فراہم کی۔ اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے
ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی اور شفٹ تعلیمی ذمہ دار محمد آصف عطاری نے ورک پلاننگ پر
گفتگو کی۔ سیشن کے اختتام پر رکن مجلس غلام عباس عطاری نے مدنی پھول بیان کرتے
ہوئے شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے نیز نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں
کو تحائف دیئے گئے اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ (رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی)
فیضان آن لائن اکیڈمی کراچی کی برانچ فیضان مدینہ
میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضا ن آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 12 ستمبر 2023ء کو کراچی کی برانچ
فیضان مدینہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مفتشین، معاونین، برانچ ناظمین،
ڈویژن ذمہ داران اور ڈویژن تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
متعلقہ
شعبے کے رکن مجلس مولانا عرفان عطاری مدنی نے مجلس تفتیش achievement کے
حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا ، نیو مدرس میں بہتری لانے پر کلام کیا اور شعبے کی بہتری کے لئے طلبہ کی ضرورت کو
مدنظر رکھتے ہوئے تدریس کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکن مجلس و صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری
مدنی نے بھی مدنی پھول بیان کئے اور شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے۔
دوران
سیشن فیضان آن لائن اکیڈمی کراچی کے ٹرینر
علی نواز عطاری نے مدرسین کی ٹریننگ و مدرسین میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی ۔مجلس تفتیش ذمہ دار انس
عطاری نے تجوید لیول 2 کے حوالے سے گفتگو کی اور ماہِ ربیع الاول کا استقبال درود
شریف کی کثرت کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی۔ سیشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے گئے اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 8 ستمبر2023ء کو فیصل آباد کیمپس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ
کے کالنگ آپریٹرز نے شرکت کی ۔
رکن
مجلس حافظ سلمان عطاری نے سابقہ مدنی
مشورہ میں طے شدہ مدنی پھولوں کا جائزہ لیا اور نئے
اہداف دیئےنیز اسلامی بھائیوں کی
جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دئیے اور انہیں اختلاف رائے کے آداب بیان کئے۔ ساتھ ساتھ نئے تنظیمی اسٹرکچر کی اپڈیٹ سے آگاہ بھی کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی نیو چالی برانچ
کراچی میں شفٹ مدنی کے مدرسین کا مدنی مشورہ
لوگوں کو ضروریاتِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 01 ستمبر 2023ء بروز جمعہ شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز کی نیو چالی برانچ کراچی میں شفٹ مدنی کے مدرسین کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ
مولانا یاسر رضا عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ کراچی و حیدر آباد ریجنز مولانا تبریز
حسین عطاری مدنی نے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت سے متعلق کلام کیا نیز
امیرِ اہلِ سنت کی بارگاہ میں 12 دینی کاموں کا تحفہ پیش کرنے پر تبادلۂ خیال
کیا۔
علمِ دین عام کرنے اور فرض علوم سکھانے والے شعبے
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 01 ستمبر 2023ء بروز جمعہ کراچی
میں مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کے دوران نگرانِ شعبہ مولانا یاسر
رضا عطاری مدنی اور کراچی و حیدر آباد
ریجنز کے رکنِ شعبہ مولانا تبریز حسین عطاری مدنی نے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور امیرِ اہلِ سنت کی بارگاہ میں 12 دینی
کاموں کا تحفہ پیش کرنے کے متعلق گفتگو کی۔
فیضان
آن لائن اکیڈمی کے طلبہ کی کنزالمدارس بورڈ میں کارکردگی کی کیفیت پر تبادلہ خیال
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے شفٹ ناظمین کا سالانہ اجتماع فیضان مدینہ جی 11 اسلام آباد میں
ہوا ۔اجتماع کے 3دن مختلف سیشنز ہوئے ۔
تیسرے
دن کنزالمدارس بورڈ کے نمائندے مولانا بلال عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے طلبہ کی کنزالمدارس
بورڈ میں کارکردگی کی کیفیت پر تبادلہ خیال کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے
مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اسلام
آباد میں شفٹ ناظمین کے سالانہ اجتماع کے اختتام پر تحائف کی تقسیم کاری
پچھلے
دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت 3 دن پر مشتمل شفٹ ناظمین کا سالانہ اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی 11 اسلام آباد میں ہوا جس میں مختلف سیشنز ہوئے اور شرکا کی تربیت کے لئے مختلف ٹرینرز کا انتظام کیا گیا ۔
اجتماع
کا آخری سیشن شرکا کی اچھی کارکردگی پر
تحائف کی تقسیم پر مشتمل تھا ۔ تحائف تقسیم کرنے سے قبل نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
مولانا یاسر عطاری مدنی اور نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلزمولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے 3دن
میں جو سیکھا اس کو اپنی زندگی میں نافذ کرکے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا اور
اس کے بعد اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام 27اگست
2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G11اسلام
آباد میں شفٹ ناظمین کے درمیان ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا ۔
ٹریننگ
سیشن میں پروفیشنل ٹرینر سر سمیع عطاری نے ’’positive
thinking‘‘ کے موضوع پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور اس کے فوائد بھی بتائے۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
27اگست
2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ G11اسلام
آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت جاری نشست میں لیڈر شپ اسکلز کے
حوالے سے میٹ اپ ہوا جس میں شفٹ ناظمین کی
شرکت ہوئی ۔
نشست
کے تیسرے دن موٹیویشنل اسپیکر سر مبشر
صاحب نے ناظمین کی ’’لیڈر
شپ اسکلز‘‘ بڑھانے کے حوالےسے تربیت کی جس میں ادارے کواچھے انداز میں چلانے کے بارے میں اہم نکات بیان کئے۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے ز یرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان
مدینہ جی 11 اسلام آباد میں 26اگست 2023ء
کوشفٹ ناظمین کا سالانہ ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر سے فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز کے شفٹ ناظمین نے شرکت کی ۔
معلومات
کے مطابق آئی ٹی اسپیشلسٹ سر قربان بلوچ
نے آئی ٹی سے متعلق شرکاسے گفتگو کرتے ہوئے انہیں جدید ٹولز کا تعارف کروایا جبکہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی کوشش دیکھ کر
انہوں نے خوش ہوتے ہوئے اچھی خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ دیگر پروفیشنل ٹرینرز نے بھی اسلامی بھائیوں کی
مختلف موضوعات پر تربیت کی ۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)