فیضان مدینہ اوکاڑہ سے پاکستان بھر کے ٹرینرز اسلامی
بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ سےآن لائن مدنی مشورہ منعقد
کیا گیا جس میں پاکستان بھر کے ٹرینرز اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں رکنِ شعبہ مولانا عرفان
عطاری مدنی نے ٹریننگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ اپڈیٹ رکھنے کے حوالے سے ٹرینرز کی تربیت
کی ۔
نگرانِ شعبہ مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے ٹرینر
اسلامی بھائیوں کو پرانے مدرسین کی رینکنگ کروا کر ٹریننگ دینے کا ذہن دیا جبکہ
شرکا کے درمیان سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی ہوا جس کے بعد شعبے کے تحت دینی کاموں کے ذمہ دار رکنِ شعبہ مولانا
عرفان عطاری مدنی نے تمام اسلامی بھائیوں کو ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے اور
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں اجتماعی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے
علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکا کو ماہ ِصفر ماہ ِمدرسۃ المدینہ بالغان مناتے ہوئے
مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانےکے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی اور جو پہلے سے پڑھا
رہے ہیں ان کو شرکا کی تعداد بڑھانے کا ذہن
دیا۔بعدازاں شرکائے مدنی مشورہ نے ہر ماہ
مدنی قافلے میں سفر کرنے سمیت دیگر اچھی چھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن
لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)