4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ روز فیصل آبادڈویژن کے
مفتشین اور معاونین کا آن لائن ماہانہ
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دیگر ذمہ داران کی بھی شرکت ہوئی۔
اس دوران رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری اور تعلیمی
امور ذمہ دار محمد عباد عطاری نے شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے سمیت دیگر اہم نکات پر
اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے اپڈیٹ ریکارڈنگ
فارم کے متعلق اسلامی بھائیوں کی رہنمائی
کی نیز شرکا کی جانب سے سوالات کا بھی سلسلہ ہوا جس کے انہیں جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن
لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)