شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جون 2024ء کو بہاولپور برانچ کا آن لائن  ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ آن لائن (ملتان، بہاولپور) کے ڈویژن شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور معاونین شریک ہوئے۔

رکنِ شعبہ مولانا عرفان رضا عطاری مدنی نے ذمہ داران و معاونین سے ماہانہ مدنی پھولوں پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے نظام میں مزید بہتری لانے کے لئے اہم نکات بتائے جس پر شرکا نے اپنی اپنی رائے بھی پیش کی۔ اس موقع پر جامعۃ المدینہ آن لائن ڈویژن کے تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد رضا عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔( رپورٹ: وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)