پاکستان بھر کے ڈویژن تعلیمی (مدرسۃ المدینہ آن لائن) ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
تعلیمِ قراٰن عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 10 جون 2024ء کو آن لائن ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے ڈویژن تعلیمی (مدرسۃ
المدینہ آن لائن) ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کی ابتدا
میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سیّد انس عطاری نے ماہانہ مدنی مشورے کے نکات پر گفتگو کی
اور ر آٹو ریکارڈنگ فارم کے متعلق حاضرین
کو آگاہی دی نیز چند اہم امور پر ذمہ
داران کی ذہن سازی بھی کی۔
علاوہ ازیں مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے شرکا سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کی حوصلہ
افزائی کی اور انہیں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پرت انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: وقار یعقوب عطاری مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)