18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز خانپور برانچ کے ذمہ داران و اسٹاف کا مدنی مشورہ
Tue, 13 Aug , 2024
130 days ago
5 اگست 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے فیضان مدینہ خانپور برانچ میں شعبے کے نگران مولانا یاسر عطار مدنی سمیت دیگر اراکین شعبہ کی حاضری ہوئی۔
ابتداءً فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز خانپور برانچ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ اور دیگر اراکین نے برانچ میں درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا حل بتایا نیز تمام ذمہ داران کو ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں برانچ کے تمام اسٹاف کا بھی مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے گئے جبکہ رکنِ شعبہ (12 دینی کام) مولانا عرفان عطاری مدنی نے برانچ کے تمام اسٹاف کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں اجتماعی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہ صفر ماہ مدرسۃ المدینہ بالغان مناتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ مولانا غلام عباس عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)