12 اگست 2024ء کو  شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں قائم برانچ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی 4 ڈویژنز کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے برانچز میں درپیش مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کرتے ہوئے تمام ذمہ داران کو ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جبکہ شرکا کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ ہوا۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے تمام برانچز کے اسٹاف کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں اجتماعی طور پر شرکت کرنے، ماہِ صفر ماہ ِمدرسۃ المدینہ بالغان منانے اور مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے کا ذہن دیا۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی ، مولاناوحید اعظم عطاری مدنی ، مولانا ضمیر عطاری مدنی اور ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز عطاری مدنی سمیت شعبے کے دیگر اراکین بھی شامل تھے۔(رپورٹ: مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)