18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت آن لائن ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں
گجرانوالہ ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران (معاونین و مفتشین) نے
شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران گجرانوالہ وراولپنڈی ڈویژن کے
تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے دینی کاموں میں مزید
بہتری لانے اور آٹوریکارڈنگ کے متعلق گفتگو کی ۔
اس موقع پر رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نےتجویدی
معاملات اور آٹو ریکارڈنگ کے حوالے سے
اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن
لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)