پچھلے دنوں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی  مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سوئی بلوچستان میں سجر خان مودرانی سے ان کی رہائش گاہ ملاقات کی۔

حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان سوئی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنےاور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے عاشقان رسول سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سوئی بلوچستان میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کے ذمہ داران کے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری نے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو فرمائی اور ذمہ داران کو زیادہ سے زیادہ دینی کاموں میں حصہ لینےاور رسالہ نیک اعمال کا عامل بننے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں چیف آف مندرانی وڈیرہ محمد بخش خان بگٹی، وڈیرہ میاں خان مندرانی، حاجی ہیبتان خان ہمدانی، امام بخش خان بگٹی، بابوامان اللہ بگٹی، ایڈمن محمد رضوان بگٹی سے ملاقات کی۔

جانشین امیراہلسنت نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں چیف آف مندرانی وڈیرہ محمد بخش خان بگٹی نے جانشین امیر اہلسنت کو بلوچستان کی روایتی پگڑی بھی پہنائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی قاری ایاز عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمدوقار عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔


جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضاعطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں بلوچستان کے شیڈول پرہیں۔

دوران دورہ جانشین امیر اہلسنت نے ڈھرکی میں الفتح ماڈل ٹاؤن کے اونر اعجاز احمدبھٹی، ایڈوکیٹ سلیم اختر، ایڈوکیٹ غلام رسول مہر، ایڈوکیٹ سیف اللہ بنگڑھ سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


22 نومبر 2021ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ضلع سانگھڑ کھپرو سندھ میں چھ اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔ حاجی عبید عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی دولہوں اور ان کے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء کو ضلع سانگھڑ کھپرو سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان فرمایا اور شرکا کو نماز کی پابندی کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے سنتوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔ 


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو الٰہ یار میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کونمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


19 نومبر 2021ء کو  جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے میر پور خاص حضرت مولانا پیر سید حافظ منظور علی باچا خان صاحب (اسوٹا شریف والے)، مفتی بلال قادری صاحب اور مولانا یار سنگراسی صاحب سے ملاقات کی۔ جانشین امیر اہلسنت نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور دیگر امور پر کلام فرمایا۔

بعد ازاں جانشین امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے مولانا سید گلزار علی باچا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعاؤں کا سلسلہ ہوا۔


19 نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میر پور خاص میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کونمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


19 نومبر 2021ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے میر پور خاص میں تین اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔ حاجی عبید عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی دولہوں اور ان کے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19نومبر 2021ء کو میر واہ گور چانی سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شر کا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اوررسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔