4 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
ڈیرہ اللہ یار میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، جانشین
امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
Wed, 29 Dec , 2021
3 years ago
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈیرہ اللہ یار میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں
میں شرکت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی۔
بعد
ازاں جانشین امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ڈیرہ اللہ یار میں تین اسلامی بھائیوں کانکاح
پڑھایا اور خاندان والوں کے لئے دعائیں کیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
دار محمد وقار عطاری بھی موجود تھے۔