جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےبلوچستان میں حاجی یار محمد کھوسہ، حاجی داد خان کھوسہ، زین العابدین خان کھوسہ اور دیگر تاجران سمیت مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے، دینی کاموں میں دینی و مالی تعاون کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری ، حاجی قاری ایاز عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔