جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضاعطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں بلوچستان کے شیڈول پرہیں۔

دوران دورہ جانشین امیر اہلسنت نے ڈھرکی میں الفتح ماڈل ٹاؤن کے اونر اعجاز احمدبھٹی، ایڈوکیٹ سلیم اختر، ایڈوکیٹ غلام رسول مہر، ایڈوکیٹ سیف اللہ بنگڑھ سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔