حج ادائیگی کے بعد امیر اہلِ سنت مولانا
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ بدھ 22
اگست کو وطن واپس پہنچ گئے۔ امیر اہلِ سنت
کے ہمراہ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی بھی کراچی پہنچے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بانیِ دعوتِ اسلامی فریضۂ حج ادا کرنے کے بعد کراچی پہنچ چکے ہیں۔ان کے ہمراہ نگرانِ شوریٰ بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔امیر دعوتِ اسلامی حج ادا کرنے کے غرض سے 3 اگست 2019ء
کو مکۂ مکرمہ پہنچے تھے جہاں انہوں
نے چل مدینہ کے قافلے والوں کے ہمراہ ارکانِ حج ادا کئے جس کے بعد وہ مدینۂ منورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً روانہ ہوئے
جہاں مسجد نبوی شریف اور حضور صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے روضہ پر حاضری دی اور مختلف مقاماتِ مقدسہ کی
زیارت کی۔ کراچی ایئر پورٹ پہنچنے پر عقیدت مندوں آپ کا پُرتپاک استقبال کیا۔
مولانا الیاس قادری عاشقانِ رسول کی
مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر، جماعتِ اہلِ سنّت کے ممتاز ترین صاحبِ
علم و بصیرت اور ایک اچھے قلم کار ہیں
اور عالمِ اسلام کے بااثر عالم دین اور روحانی
پیشوا سمجھے جاتے ہیں۔
امیر اہلِ سنّت کے والدِ مرحوم کا عرس مبارک
14 ذوالحجۃ الحرام کوامیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے والد مرحوم ابو عطّاؔر
حاجی عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ کے یومِ وفات کا دن ہے،آپ رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال 14 ذوالحجۃ الحرام 1370ہجری کو دورانِ
حج مکہ مکرّمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں ہوا
، اور آپ کا مزار مبارک عرب شریف میں
ہے۔
یومِ وفات کے دن کی مناسبت سے امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنے مرحوم والد کے ایصالِ ثواب کےلئے فاتحہ
خوانی کی اور بلندیِ درجات کے لئے دعا بھی فرمائی۔
(مکہ
مکرمہ،04-08-2019)مرشد
کریم امیر اہلِ سنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مکۂ مکرمہ میں چل مدینہ قافلہ والوں کی تربیت فرماتے ہوئے۔
امیر اہل سنت عمرہ ادا کررہے ہیں
شیخِ طریقت،
امیرِ اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دیگر شرکائے قافلہ جدہ ایئرپورٹ پہنچ کر نمازِ
عصر استاذالحدیث مولانا محمد حسان عطاری
مدنی کی امامت میں ادا کررہے ہیں۔ یاد رہے
بانیِ دعوتِ اسلامی فریضۂ حج ادا
کرنے کے لئے کل یعنی 3 اگست 2019ء کو مکۂ
مکرمہ زاد ہَااللہ
شرفاً وَّ تعظیماً پہنچ چکے ہیں اور آپ کے ہمراہ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، نگران
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری، اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی فضیل رضا عطاری، محمد اطہر عطاری اور استاذالحدیث
مولانا محمد حسان عطاری مدنی سمیت کئی خوش نصیب عاشقانِ رسول چل مدینہ کے مدنی
قافلے میں شریک ہیں۔
امیر اہلِ سنت سفرِ حج پر روانہ
شیخ طریقت امیر
اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فریضہ حج ادا کرنے کے لیے 30 اگست
کو کراچی سے روانہ ہوگئے بانی دعوت اسلامی
ان دنوں عرب امارات پہنچے ہیں جہاں سے تین اگست کو حرمین طیبین کی فلائٹ سے مکہ
مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچیں گے
یاد رہے اس سال
بھی امیر اہل سنت نے کی عاشقان رسول کو چل مدینہ کیا ہے جو فریضہ حج آپ کے ہمراہ
ادا کریں گے۔
محفلِ مدینہ
امیرِ اہل سنّت کی بارگاہ میں حاضری
ذمّہ داران کا سنّتوں بھرااجتماع
انڈونیشین عاشقانِ رسول کی دلجوئی
Dawateislami