مدنی چینل اپنے ناظرین کےلیے ایک دلچسپ پروگرام بنام ’’ دلوں کی راحت‘‘ شروع کررہا ہے۔  اس پروگرام میں امیر اہلِ سنّت، عالمی مذہبی اسکالرحضرت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، جانشینِ امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری زیدمجدہ، نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری دام ظلہ، رکن،شوریٰ مولانا عبد الحبیب عطاری سلمہ ایک ساتھ جلوہ افروز ہوں گے۔یہ پروگرام براہِ راست آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے سے شروع ہوگا۔

حیدر آباد میں قائم مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ میں سکیورٹی کی خدمات انجام دینے والے محمد شوکت عطاری جن کا دورانِ ڈیوٹی اٹیک ہونے کے سبب انتقال ہوگیا تھا ان کے اہل خانہ سے تعزیت کےلیے صاحبزاۂ عطار مولانا عبید رضا عطاری سلمہ الباری مرحوم کی رہائش گاہ تشریف لے گئے۔ صاحبزاۂ عطار نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی اور مرحوم کےلیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 2 مارچ 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عاشقان رسول سے عام ملاقات فرمائی۔ ملاقات کے اختتام پر جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سیدمحمد ثاقب عطاری مدنی کا نکاح پڑھایا۔

یادرہے کہ جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی ممکنہ صورت میں ہر بدھ اور جمعرات کو عصر تا مغرب عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتے ہیں۔


جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے 4مارچ  2020ء کو اپنی پھوپھی جان، مفتی فاروق عطاری مدنی، نگران شوریٰ حاجی مشتاق عطاری، محبوب عطار حاجی زم زم عطاری رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی۔


پچھلے دنوں جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا  عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں تین اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔ نکاح کے بعد جانشین امیر اہلِ سنّت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقانِ رسول سے عام ملاقات بھی فرمائی۔


16 فروری 2020ء بروز اتوار جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا  عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرمائی۔ ملاقات کے اختتام پر جانشین امیر اہلِ سنّت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اجارہ ٹیسٹ مجلس کے عبد المالک بن اسلام الدین قریشی اور جامعۃ المدینہ کے رکنِ کابینہ زاہد حسین مدنی بن محمد رمضان کا نکاح بھی پڑھایا۔


صاحبزادہ مولانا عبد المصطفیٰ ہزاروی صاحب (ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان)، صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی صاحب (مہتمم جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور)، صاحبزادہ حافظ نصیر احمد ہزاروی صاحب (مہتمم دارالعلوم امجدیہ ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت صوبہ سندھ) ، مولانا رفیق ہزاروی صاحب، صاحبزادہ ولید خان اور صاحبزادہ اصغر علی نعمانی کی 17 فروری 2020ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے جانشین امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی سے ملاقات کی۔ اس دوران خوشگوار گفتگو کا تبادلہ بھی ہوا۔ علمائے کرام نے دعوت اسلامی اور بانی دعوت اسلامی کے لئے دعائے خیر بھی کی۔


پچھلے دنوں جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا  عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرمائی۔ ملاقات کے اختتام پر جانشین امیر اہلِ سنّت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے احمد رضا بن عطاء اللہ، زین مغل بن اسماعیل مغل اور محسن رضابن عبد الرشید کا نکاح بھی پڑھایا۔

یادرہے کہ جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی ممکنہ صورت میں ہر بدھ اور اتوار کو عصر تا مغرب عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتے ہیں۔


امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے جانشین اور بڑے صاحبزادے حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں بنگلہ دیش کے مدنی سفر پر ہیں جہاں مختلف مقامات پر ہونے اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات اور مدنی مشوروں میں ذمہ داران کی تربیت فرما رہے ہیں۔ آپ نے پچھلے دنوں بنگلابھاشی اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا اور انہیں اپنے قیمتی نکات عطا فرمائے۔


جانشین امیر اہلِ سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی  ان دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں نیپال کے سفرپر ہیں۔ دورانِ شیڈول ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا ۔جانشین امیر اہلِ سنت نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔


2019ء میں جامعۃ المدینہ نیپال  سے فارغ التحصیل ہونے والوں کے لئے دستارِ فضیلت اجتماع

55 طلبہ کی دستار بندی جانشین امیر اہلِ سنّت نے کی جبکہ نگران شوریٰ نے خصوصی بیان

تفصیلات کے مطابق نیپال میں قائم دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ سے 55 طلبہ نے درس نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے کی سعادت پائی۔ ان طلبہ کی دستار بندی کے لئے نیپال کے شہر کاٹھمنڈو میں دستارفضیلت اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس موقع پر جانشین امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی ، اراکینِ شوریٰ ، اساتذہ کرام، طلبہ اور کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اجتماع کے اختتام پر جانشین امیر اہلِ سنّت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے فارغ التحصیل طلبۂ کرام کی دستا ر بندی فرمائی ۔


7 فروری 2020ء کو حضرت سیدنا بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مزار شریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا دیوان احمد مسعود صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے جانشینِ  امیراہل ِسنّت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی اور ان کی پھوپھی جان (امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی بڑی بہن)کے لئے دعائے مغفرت کی۔