30جنوری 2020ء کوامیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے بڑے صاحبزادے مولانا عبید رضا عطاری مدنی، مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانامحمد عمران عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ صحرائے مدینہ ٹول پلازہ کراچی پہنچے جہاں انہوں نے اپنی بہنوں سمیت مفتی دعوت اسلامی حاجی فاروق عطاری ، نگرانِ شوریٰ حاجی مشتاق عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی زم زم عطاری رحمۃاللہ علیہم اَجْمعین کے مزارات پر فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ اس موقع پر امیر اہلِ سنت نے شرکا کو مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دیگر ذمّہ داران کے ہمراہ صحرائے مدینہ میں قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ امام حسین رضی اللہ عنہ کا وزٹ کیا اور طلبۂ کرام کو مدنی پھول ارشاد فرمائیں۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی پھول سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


جانشین امیر اہلِ سنّت  مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے 26 جنوری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سرجانی ٹاؤن کابینہ سے آئے ہوئے اور دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات فرمائی ۔ ملاقات کے اختتام پر جانشین امیر اہلِ سنّت نے ایک اسلامی بھائی کا نکاح بھی پڑھایا۔ بعد نماز مغرب سرجانی ٹاؤن کابینہ سےآئے ہوئے عاشقانِ رسول کے لئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں جانشین امیر اہلِ سنّت نے تشریف لاکر اسلامی بھائیوں میں کھانا تقسیم کیا۔ 


جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے22 جنوری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرمائی ۔ ملاقات کے اختتام پر جانشین امیر اہلِ سنّت نے محمد راشد عطاری کا نکاح بھی پڑھایا۔

یادرہے کہ جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی ممکنہ صورت میں ہر بدھ اور جمعرات کو عصر تا مغرب عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتے ہیں۔


جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے 21جنوری 2020ء کو اپنی پھوپھی جان، دادی جان، مفتی فاروق، حاجی مشتاق، حاجی زم زم رحمۃ اللہ علیہم اَجْمعینکے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی۔


جانشینِ امیراہلِ سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی ایک اسلامی بھائی احمد عطاری کے والد صاحب  جنید عطاری سے ان کے گھر جاکر عیادت فرمارہے ہیں۔ آپ نے جنید عطاری کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی فرمائی۔(13 جنوری 2020ء)


امیرِ اہلِ سنت کے رضاعی پوتے حسن رضا ابن حاجی علی رضا 13 جمادیٰ الاولیٰ 1441ھ کو 4 سال کے ہوگئے۔ امیراہلِ سنت نے حسن رضا کی سالگرہ کیسے منائی یہ جاننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے۔


(اسٹاف رپورٹ:کراچی) آل پاکستان میمن فیڈریشن کے وفد نے صدر حنیف موٹلانی اور چیئرمین سپریم کونسل حنیف ہارون  کے ہمراہ 16 نومبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا تفصیلی دورہ کیا۔ مجلس رابطہ کے محمد یوسف سلیم عطاری نے ان کا استقبال کیا اور مدنی چینل سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا جسے دیکھ کر وفد کے اراکین نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا ۔

وفد نے امیر اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی۔ اس موقع پر مہمانوں کی تواضع مکہ شریف کی سوغات زم زم شریف اور مدینے پاک کی کھجوروں سے کی گئی۔نگرانِ شوریٰ بھی موقع پر موجود تھے، وفد نے ان سے بھی ملاقات کی۔وفد نے نگران شوریٰ کو فیڈریشن آنے کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے! کہ وفد میں صدر آل پاکستان میمن فیڈریشن حنیف موٹلانی اور چیئرمین سپریم کونسل حنیف ہارون علاوہ غنی بھنرہ، عزیز میمن،عمر موٹلانی،افضل بھوج، فیصل ڈھیڈی، صادق پٹیل، عبید چامڑیا، رشید ، ندیم میمن اور طارق پولانی بھی شامل تھے۔


(اسٹاف رپورٹ:کراچی) 14 نومبر 2019ء کو امیر اہلِ سنت   مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے المدینۃ العلمیہ اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اسلامی بھائیوں کو خصوصی وقت عطا فرمایا۔ اسلامی بھائی امیر اہلِ سنت کے گھر کے جنت ہال میں پہنچے تو امیر اہلِ سنت نے مسکرا کر ان عاشقانِ رسول کوخوش آمدید کہا۔

اسلامی بھائیوں نے امیر اہلِ سنت سے مختلف موضوعات پر سوالا ت کئے جس کے آپ نے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔عاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنت سے ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔

واضح رہے! اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


امیراہل سنت 13 ربیع الاول 1441ھ  کی رات کراچی کے مختلف مقامات پر چراغاں دیکھنے تشریف لے گئے۔ حسین مناظر دیکھنے کے لئے Watch video کے بٹن پر کلک کریں۔


بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا الیاس عطار قادری کراچی پہنچ گئے

کراچی پہنچ کر تمام عاشقان رسول کے لیے اہم پیغام جاری کیا

امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بیرونِ ملک سے آج 28 اکتوبر 2019ء کو کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپسی پر آپ نے عاشقانِ رسول کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں آپ کا کہنا تھا:

اے عاشقانِ میلاد ! احیاءالعلوم جلد4، صفحہ 306 پر ہے: ” ایک بار کسی شخص نے دعا کی: اے اللہ پاک میں تجھ سے کامل نعمت (یعنی کمپلیٹ نعمت) کا سوال کرتا ہوں۔ رحمتِ عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس سے فرمایا: ”جانتے ہو کامل نعمت کیا ہے ؟“ اس نے عرض کی: نہیں۔ ارشاد فرمایا:” جنت میں داخلہ کامل نعمت ہے“۔

امیر اہل سنت نے مزید فرمایا: اَلْحَمْدُ لِلہِ ماہِ ربیع الاول کی آمد آمد ہے، اِن شَاءَ اللہ 29 اکتوبر 2019، بروز منگل رات ساڑھے نو بجے سے تیرھویں شب تک عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں روزانہ مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔


امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد  الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بیرونِ ملک روانہ ہوگئے ۔ آپ نے اپنے مکان پہنچتے ہی عاشقانِ رسول کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں فرمایا کہ ”اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میں بیرونِ ملک اپنے مکان پر پہنچ گیا ہوں،اللہ کریم سے عافیت کا سوال ہے۔پھر آپ نے ایک مدنی پھول بیان کیا جس میں فرمایاکہ دو چیزیں انسان کی عزت بڑھاتی ہیں اور اسے نقصان نہیں پہنچاتیں٭مسکرانا٭اور سلام کرنا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد


نگرانِ شوری مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی زیرِ صدارت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا تین دن کا اجلاس عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جاری ہے۔ اجلاس کا آغاز 16 ستمبر 2019ء بروز پیر سے ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے تمام اراکینِ شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس میں مختلف نکات پر غور کیا جارہا ہے جبکہ دعوتِ اسلامی کے موجود کاموں کی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف بھی دیئے جائیں گے۔ مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس 18 ستمبر تک جاری رہے گا۔آج 17 ستمبر کو اجلاس کے دوسرے دن امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے اراکینِ شوریٰ کو اپنا قیمتی وقت عطا فرمایا۔

اس سے قبل 7 تا 9 جولائی 2019ء کو شوریٰ کا اجلاس ہوا تھا جس میں بہت سی تنظیمی اصلاحات کی تبدیلی کی منظوری دی گئی تھی اور تحریری صورت میں اپڈیٹ جاری بھی کی گئی تھی۔