مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے اس پروگرام میں کروڑوں دلوں کی راحت امیر اہلسنت حضرت علامہ  محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے علم وحکمت سے بھرپور مدنی پھولوں سے عاشقان رسول کے دلوں کو راحت پہنچاتے ہیں۔ صاحبزادہ عطار حاجی عبید رضاعطاری المدنی مدظلہ العالی، نگران شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری بھی اس پروگرام کا حصہ ہوتے ہیں جبکہ رکن شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

امیر اہلسنت نے دوران پروگرام ایک بچے کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں میں گھبراہٹ کا شکار ہورہے ہیں تو اندازہ لگائیں کہ قبر کی سختیاں کیسی ہوں گی؟

اس پروگرام میں امیر اہل سنت اپنے ماضی کے واقعات بھی بتاتے ہیں گزشتہ پروگرام میں بھی بانیِ دعوت اسلامی نے بتایا کہ میں نے کراچی سے باہر دیگر شہروں میں جاکر بھی نماز جنازہ پڑھائے ہیں لیکن حفاظتی امور کے معاملات کی وجہ میں کسی کا نماز جنازہ پڑھانے جانہیں سکتا۔ 

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 اپریل کی شب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا  انعقاد کیا گیا جس سے امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آقاﷺ کامہینہ جاری و ساری ہے ،ماہ شعبان المعظم پیارے آقا ﷺ پردرود پاک بھیجنے کا مہینہ ہے، یہ مہینہ ماہ درود وسلام ہے، امیر اہل سنت نے مزید فرمایا کہ درود شریف سے مصیبتیں ٹلتی ہیں،بیماریوں سے شفا حاصل ہوتی ہے،خوف دور ہوتا ہے، اور درود پاک پڑھنے والا خوشحال ہو جاتا ہے۔

مولانا الیاس قادری نے درود شریف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ طاعون اور دیگر بڑی بیماریوں کے خاتمے کیلئے پیارے آقا ﷺ پر درود وسلام کی کثرت کی جائے۔ آ پ نے ہفتہ وار سنتوں اجتماع کے اختتام پر دعا بھی فرمائی۔

واضح رہے کہ یہ ہفتہ وار اجتماع ملک کی صورتحال کے پیش نظر اجتماعی طور پر منعقد نہیں کیا گیا بلکہ مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا جسے گھر بیٹھے کروڑوں ناظرین نے دیکھا۔ 


31 مارچ کی شب مدنی چینل پر رات نو بجے سلسلہ دلوں کی راحت نشر کیا گیا۔ دوران پروگرام حسب معمول رات 10 بجے اذان کا سلسلہ ہوا۔ یاد رہے!امیر اہل سنت نے ہفتہ اذان منانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں توسیع کرتے ہوئے امیر اہلسنت نے اسے جب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہوجاتا اذان دیتے رہنے کی ترغیب دلائی ہے۔ اس موقع پر صاحبزادہ عطار حضرت مولانا عبید رضاعطاری مدظلہ العالی، نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری، رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکن شوریٰ سید ابراہیم عطاری بھی موجود تھے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج 02اپریل2020ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرا  اجتماع بذریعہ مدنی چینل نشر کیا جائے گا۔ اس جمعرات بھی اجتماع پاک میں امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

ملکی حالات کے پیش نظر آج کا یہ ہفتہ وار اجتماع گیدرنگ(اجتماعی) صورت میں نہیں ہوگا۔ اسلامی بھائی کسی بھی جگہ گیدرنگ کی صورت میں دیکھنے کی ترکیب نہ کریں مدنی چینل پر لائیو اپنے گھروں پر ہی دیکھیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی اپنے اپنے گھروں پر رہتے ہوئے اجتماع دیکھنے کی دعوت دیں۔

29مارچ کی شب مدنی چینل پر مقبول عام پروگرام ’’دلوں کی راحت‘‘ کا سلسلہ ہوا جس میں  امیر اہل سنت نے تمام عاشقان رسول کو 5 شعبان المعظم کی مناسبت سے نواسۂ رسول جگر، گوشہ بتول رضی اللہ عنہا،نوجوانانِ جنت کے سردار، کربلا کے قافلہ سالار، حق و صداقت کے علم بردار، سبطِ رسول سید نا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی۔


گزشتہ رات مدنی چینل پر رات 9 بجے سلسلہ دِلوں کی راحت لائیو نشرکیا گیا جس میں  بانی ِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ،جانشینِ امیر اہلِ سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکنِ شوریٰ مولانا محمد عبدالحبیب عطاری اور یوکے سے ڈاکٹر زیرک عطاری نے شرکت کی۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ایک سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی کسی جن سے ملاقات ہوئی ہے؟ اس سوال کا جواب ارشاد فرماتے ہوئے امیر اہلِ سنّت نے اپنی زندگی کے کئی واقعات بیان کئے۔رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری نے پوچھا کہ بعض لوگ کہتے ہیں جنات کا نام نہیں لینا چاہیئے وہ آجاتے ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے؟ امیر اہلِ سنت نے فرمایا کہ جنات سے ڈرنا نہیں چاہیئے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ غوث پاک کا سایہ ہمارے سر پر موجود ہے۔ویسے بھی ہر شخص کے ساتھ ایک جن ہر وقت موجود ہوتا ہے۔

مولانامحمد عمران عطاری نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو اچھے کاموں میں مصروف کرلیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت سی ٹینشنوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ خبریں سن سن کر اپنے آپ کو پریشان کرنے کے بجائے اپنی دینی مصروفیات بنالیں، ممکن ہے کہ گھر کے بعض کام ایک عرصے سے آپ کی فراغت کے منتظر ہوں ان کاموں کو نمٹالیں۔

مولانا عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ چھٹی کے ان ایام میں ہمیں دین کا علم سیکھنے اور قرآن کی تلاوت کرنے کا زیادہ موقع مل سکتا ہے۔ دعوتِ اسلامی آپ کو آن لائن کورسز کی آفر کر ہی چکی ہے۔ ان کورسز میں داخلہ لیں اور اپنی علمی گروتھ کریں۔ رکنِ شوریٰ نے مزید کہا کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم کرونا کی وبا سے بچ کر گھر میں بیٹھیں اور گناہوں کی وبا گھر میں پال لیں۔ 


جانشین و صاحبزادہ ٔعطار حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مدّ ظلہ العالی نے حیدر آباد سندھ میں اسلم عمر عطاری کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت فرمائی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔

مدنی چینل اپنے ناظرین کےلیے ایک دلچسپ پروگرام بنام ’’ دلوں کی راحت‘‘ شروع کررہا ہے۔  اس پروگرام میں امیر اہلِ سنّت، عالمی مذہبی اسکالرحضرت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، جانشینِ امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری زیدمجدہ، نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری دام ظلہ، رکن،شوریٰ مولانا عبد الحبیب عطاری سلمہ ایک ساتھ جلوہ افروز ہوں گے۔یہ پروگرام براہِ راست آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے سے شروع ہوگا۔

حیدر آباد میں قائم مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ میں سکیورٹی کی خدمات انجام دینے والے محمد شوکت عطاری جن کا دورانِ ڈیوٹی اٹیک ہونے کے سبب انتقال ہوگیا تھا ان کے اہل خانہ سے تعزیت کےلیے صاحبزاۂ عطار مولانا عبید رضا عطاری سلمہ الباری مرحوم کی رہائش گاہ تشریف لے گئے۔ صاحبزاۂ عطار نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی اور مرحوم کےلیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 2 مارچ 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عاشقان رسول سے عام ملاقات فرمائی۔ ملاقات کے اختتام پر جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سیدمحمد ثاقب عطاری مدنی کا نکاح پڑھایا۔

یادرہے کہ جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی ممکنہ صورت میں ہر بدھ اور جمعرات کو عصر تا مغرب عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتے ہیں۔


جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے 4مارچ  2020ء کو اپنی پھوپھی جان، مفتی فاروق عطاری مدنی، نگران شوریٰ حاجی مشتاق عطاری، محبوب عطار حاجی زم زم عطاری رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی۔


پچھلے دنوں جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا  عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں تین اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔ نکاح کے بعد جانشین امیر اہلِ سنّت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقانِ رسول سے عام ملاقات بھی فرمائی۔