22نومبر 2020ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین اسلامی بھائیوں کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےان اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔

اس تقریب میں دولہوں کے خاندان والے بھی شریک تھے۔ اختتام پر جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعافرماتے ہوئے خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔


4نومبر 2020ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں متعدد اسلامی بھائیوں کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینےان اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔

اس تقریب میں دولہوں کے خاندان والے بھی شریک تھے۔ اختتام پر جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعافرماتے ہوئے خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی  مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کوٹ غلام محمد سندھ میں قاری الطاف عطاری کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی۔ جانشین امیر اہل سنت نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئےانہیں صبر کی تلقین کی۔ مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی۔


گزشتہ دنوں فرانس میں محسنِ انسا نیت،  اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شان اقدس میں خاکے بنا کر کی گئی گستاخی پر امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے گستاخان رسول کے خلاف بد دعا کی اور خاکوں کے حوالے سے عاشقان رسول کی ذہن سازی کی کہ ان خاکوں کو نہ ہی دیکھیں اور نہ ہی دیکھنے کی کوشش کریں بلکہ اگر کوئی ایسی چیز آجائے تو اس کو شیئر بھی نہ کیجیے۔

امیر اہل سنت  دامت برکاتہم العالیہ کے پیغام کو سننے کےلئے Watch Videoکے بٹن پر کلک کیجیے۔


18اکتوبر 2020ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دس اسلامی بھائیوں کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔  جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاراکین حاجی فضیل رضا عطاری اور حاجی محمد علی عطاری سمیت دولہوں کے خاندان والوں نے شرکت کی۔ اختتام پر جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعافرماتے ہوئے خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔ 


14 اکتوبر 2020ء کو جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکن زون میر پور کشمیر حاجی محمد ضمیر عطاری کی رہائش گاہ جاکر ان سے عیادت کی۔ جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےانہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کی صحت و عافیت کے لئے دعائیں کیں۔


جگر گوشہ حضور شیخ الاسلام پیر طریقت حضرت خواجہ محمد حمید الدین سیالوی صاحب ہارٹ اٹیک کے سبب آستانہ عالیہ سیال شریف پنجاب میں29 محرم الحرام 1442ھ کوانتقال کرگئے۔

اسی سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا محمد عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اراکین شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری کے ہمراہ سیال شریف جاکر سجادہ نشین صاحبزادہ ضیاء الحق سیالوی صاحب اور صاحبزادہ نورالدین سیالوی صاحب سے ملاقات کی اور خواجہ حمید الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سیال شریف میں مشائخ سیال شریف کے مزارات پر حاضری دی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت میں سب سے بڑا اور اہم کردار ان کی والدہ کا ہے۔ آپ کی والدہ نے گھر کے نظام کو احسن انداز میں چلاتے ہوئے اپنے بچوں کی اسلامی خطوط پر تربیت کی۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدہ ماجدہ کا نام امینہ تھا، آپ نیک سیرت اور پرہیز گار خاتون تھیں، فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ فاتحہ وایصالِ ثواب کی بھی پابندی کیا کرتی تھیں، بچوں کو باقاعدگی سے پانچوں نمازیں پڑھوایا کرتی تھیں، خود امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میری بچپن میں بھی کبھی نماز فجر چھوٹی ہو۔

امیر اہل سنت مولانا الیاس عطاری قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدۂ محترمہ کا وصال 17 صفر المظفر 1398ھ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تقریباً 10:15 بجے اولڈ سٹی (باب المدینہ کراچی) کے علاقے میٹھادر میں ہوا۔ کلمہ طیبہ اور استغفار پڑھنے کے بعد زبان بند ہوئی ۔

اس سال17 صفر المظفر 1442ھ کو ہونے والی برسی کے موقع پر ، امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول سے اپنی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئےاپیل کرتے ہوئے تحریری پیغام میں کہا کہ

میری پیاری ماں رحمۃ اللہ علیہا کی برسی کی تاریخ17 صفر ہے۔ ہوسکے توکم از کم 17 بار درود شریف پڑھ کرایصالِ ثواب کرکےیہ دعائے عطار حاصل کیجئے۔

دعائے عطار:

اللہ پاک آپ کو اور ساری امت کو بخشے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم


11 اگست 2020ء بروز منگل رات 10:00 امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے Official Facebook pageپر Live سلسلہ فرمایا اور عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

اس موقع پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی پوتی اور حاجی عبید رضا عطاری کی صاحبزادی حبیبہ عطاریہ کی رسم ِبسم اللہ کی گئی جبکہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاس حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


9اگست 2020ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین اسلامی بھائیوں کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔  امیر اہل سنت کے جانشین و بڑے صاحبزادے حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی فضیل رضا عطاری سمیت دولہوں کے خاندان والوں نے شرکت کی۔ اختتام پر جانشینِ امیرِ اہلِ سنت نے دعافرماتے ہوئے دونوں خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔ 


عید قرباں کے دوسرے دن جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ کے ہمراہ عزیز آباد، ناظم آباد، میمن نگر، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور ملیر میں قربانی کی کھالوں کے لئے قائم کلیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا۔

جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ صاحبزادہ عطار نے قافلے میں سفر کرنے کی نیت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحفے بھی دی۔


عید قرباں کے دوسرے دن امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کنز الایمان مسجدپرقربانی کی کھالوں کے لئے قائم کلیکشن پوائنٹ کا دورہ کیااور کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

بعد ازاں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے میوہ قبرستان میں اپنی والدہ محترمہ رحمۃ اللہ علیہا کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی اور نگران شوری مولانا محمد عمران عطاری بھی ہمراہ تھے۔