ان دنوں ملتان میں ڈاکٹر شفقت عطاری بیما ر ہیں۔

اسی سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹر شفقت عطاری سے ملاقات کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔صاحبزادہ عطار نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کیں اور انہیں نماز کیا پابندی کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری بھی موجود تھے۔


رانا لیاقت صاحب پچھلے دنوں سے بیمار ہیں۔

اسی سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِیان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے رانا لیاقت سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے عیادت کی۔ صاحبزادہ عطار نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں اور انہیں نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے حافظ آباد زون سکھیکی منڈی کا دورہ کیا جہاں نگران شعبہ ڈونیشن سیل ڈاکٹر عبد القیوم عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر عبد القیوم عطاری نے حافظ آباد زون میں ہونے والے 12 دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جس پر جانشین امیر اہل سنت نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔


پچھلے دنوں جبی جاتلاں پنجاب میں قائم جامعۃ المدینہ میں  جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ دارا ن اوردیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

بعد ازاں حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے جامعۃا لمدینہ سے متصل ایک بزرگ کے مزار شریف پر حاضری دی جہاں فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


7جماد ی الاولیٰ1442ھ بمطابق 21 جنوری 2021ء کی شب امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بیرونِ ملک روانہ ہوگئے۔

روانگی کے وقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں آپ نے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ”حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ کا بیان ہےکہ اللہ کے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے آگے چلتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا کیا تم اس کے آگے چل رہے ہو جو تم سے بہتر ہےکیا تم نہیں جانتے کہ نبیوں، رسولوں کے بعد ابو بکر سے افضل کسی شخص پر نہ تو سورج طلوع ہوا اور نہ غروب ہوا“۔(فضائل الخلفاء لابی نعیم، ص38، حدیث:10)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


4جنوری 2020ء کو حیدر آباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نکاح کی تقریب کا سلسلہ ہوا۔ جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے چار اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔

اس تقریب میں دولہوں کے خاندان والے بھی شریک تھے۔ اختتام پر جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعافرماتے ہوئے خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہلِ سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کے ہمراہ جامعۃ المدینہ واہ کینٹ کے مدرس مولانا جیلان رضا عطاری کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عاصم مجید عطاری کے انتقال پر تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔ جانشین امیر اہل سنت نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعائیں کیں۔


8دسمبر 2020ء کو جانشین امیر اہلِ سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے حاجی حسن پروانہ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔ جانشین امیر اہل سنت نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعائیں کیں۔


30نومبر 2020ء کو جانشین امیر اہل سنت حاجی عبید رضا عطاری مدنی  مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سید عبد الماجد عطاری کی رہائش گاہ جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔جانشین امیر اہل سنت نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت فرمائی۔ حاجی عبید رضا عطاری نے انہیں اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے 25 نومبر2020ء کو حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں حاجی اقبال عطاری کی انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے بھائیوں اور ان کے صاحبزادے حافظ بلال عطاری سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔ جانشین امیر اہل سنت نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


25نومبر 2020ء کو جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے حیدر آباد یونیک موٹر بائیک کمپنی کے مالک حاجی زبیر گھانگھرا  کی رہائش گاہ جاکر ان کے والد حاجی عبد الکریم کے انتقال پر تعزیت کی۔ جانشین امیر اہل سنت نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


25نومبر 2020ء کو جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا  عبیدرضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے گڈاپ کابینہ کے ذمہ دار محمد عدنان عطاری کی رہائش گاہ جاکر عیادت کی ۔جانشین امیر اہل سنت نے انہیں صبر کی تلقین کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔