اِن دنوں دعوتِ اسلامی کا  ایک نعرہ ملک بھر میں گونج رہا ہے۔ وہ ہے ” پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے “

FGRF کے تحت اس شجر کاری مہم کا افتتاح 30 جولائی کو امیرِاہلِ سنت نے اپنے گھر پودا لگاکرکیا جس کے بعد یکم اگست کو کراچی کے علاوہ ملک بھر میں لاکھوں پودے لگائے گئے۔ ایک رپورٹ کےمطابق دولاکھ 53 ہزار 432 پودے صرف دعوتِ اسلامی کے ایک شعبے مدارس المدینہ بوائز پاکستان کے بچوں کی جانب سے پاکستان بھر میں لگائے گئے ۔ یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

ترجمان دعوتِ اسلامی کے مطابق دعوتِ اسلامی کا اگست کے مہینے میں پاکستان بھرمیں 26 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے۔

اسی سلسلے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے گھر شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے FGRF کے تحت شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔

امیر اہل سنت کے گھر میں ہونے والی اس شجرکاری کےمفتی علی اصغر عطاری نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک تحریر اپلوڈکی ہے جسے بعینہ یہاں درج ذیل کردیا گیا ہے۔

”صبح سویرے سوہنے مرشد کریم کی برکتیں نصیب ہوئی “

دعوت اسلامی نے جو شجر کاری کی مہم شروع کی ہے آج امیر اہل سنت کے گھر کے باہر پودا لگانے کی سعادت نصیب ہوئی

اس مختصر تقریب میں امیر اہل سنت نے اکرام فرماتے ہوئے اپنے گھر پر پودا لگوا کر اس مہم میں ہمیں بھی عملی طور پر حصہ لینے کا موقع عطا فرمایا

امیر اہل سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ

نگران شوری مولانا حاجی عمران عطاری

اور قبلہ شیخ الحدیث و التفسیر مفتی قاسم صاحب نے اور راقم الحروف نے پودا لگایا۔

اس کے علاوہ قبلہ مفتی قاسم صاحب نے اس موقع پر درخت لگانے کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فقہی مسائل بھی بیان فرمائے۔

اگر آپ کا زمین کا گھر ہے اور گلی ایسی چوڑی ہے کہ پودا لگایا جاتا ہے(قانونی یا عرفی طور پر ممانعت نہیں ہے ) تو آپ اپنے گھر کے باہر پودا ضرور لگائیں پھر اس کی نگہداشت کر تے ہوئے اسے درخت بھی بنائیں بڑے شہروں میں فلیٹ میں رہنے والے اتنے مواقع نہیں پاتے لیکن آپ دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے FGRF کے تحت مختلف پارکوں اور عوامی مقامات پر پودے لگا سکتے ہیں، اس کے لئے FGRFکے مقامی ذمہ داران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

#پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے ان شاء اللہ عزوجل

طالب دعا مفتی علی اصغر

25 ذو الحجہ 1441

4 اگست 2021


پودا لگانا ہے، درخت لگانا ہے۔ اسی عزم کے تحت جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 31 جولائی 2021ء کی شب فیصل آباد میں ایک تاجر اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر پودے لگائے اور دعا کرتے ہوئے اس کا ثواب آخری نبی ﷺ اور ان کے وسیلے سے مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ سیدنا عمر فاروق اور تیسرے خلیفہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہما کو پیش کیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی رفیع عطاری، حاجی اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


 25 جون 2021 بروز جمعہ عصر کے وقت جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد سندھ کا دورہ فرمایا۔

عصر کی نماز کے بعد کم و بیش 7 مدنی منیوں (بچیوں) کی رسم بسم اﷲ شریف ہوئی جنہیں جانشین امیر اہل سنت نے بسم اﷲ شریف پڑھائی پھر حیدرآباد کابینہ کے جامعۃالمدینہ، مدرستہ المدینہ ، دارالمدینہ، مدرستہ المدینہ بالغان کی مجلس ناظمین اور اساتذہ کرام کیساتھ ساتھ دورہ حدیث شریف کے طلبائے کرام کی تربیت کا سلسلہ ہوا ۔ آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

نماز عشاء کے بعد 10 خوش نصیب عاشقان رسول کا جانشین امیر اہل سنت نے نکاح پڑھایا اور نکاح میں شریک تمام عاشقان رسول کو امیر اہل سنت کا مرید کرنے کے لئے بیعت کروائی اور اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ۔

بعد ازاں حیدرآباد زون کے ذمہ داران کو مدنی پھول عطا فرمائےاور جانشین امیر اہل سنت نے دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کے لئے روزانہ 2 گھنٹے دینے کا ذہن دیا ۔ یکم اگست کو 1 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن عطا فرمایا اور اہداف تقسیم کئے نیز مدرستہ المدینہ بالغان کو مضبوط کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 27 جون 2021ء بروز اتوار خیرپور میرس کابینہ کا دورہ فرمایا جہاں ذمہ داران سے دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی مشورہ فرمایا اور ان کی تربیت فرمائی۔اس موقع پر جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی دیئے۔ اس موقع پر 4 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ اور 13 اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کیں جبکہ 29 اسلامی بھائیوں نے مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے کی اور 68 اسلامی بھائیوں نے روزانہ 2 گھنٹے 12 دینی کاموں کو دینے کی نیتیں پیش کیں۔

پچھلے دنوں نگران راولپنڈی سٹی کابینہ اشتیاق عطاری کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

اسی سلسلے میں جانشین امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اشتیاق عطاری اور مرحوم کے دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔جانشین امیر اہل سنت نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت فرمائی۔ 


صاحبزادہ عطار حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی  مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی اسلام آباد G-11میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ تشریف آوری ہوئی۔

صاحبزادہ عطار نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ عاشقانِ رسول کو 3دن، 12 دن اور 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کا ذہن بھی دیا۔ عاشقان رسول نے اپنے ڈویژن سے مدنی قافلوں کے اہداف پیش کئے۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔

بعد ازاں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں جانشین امیر اہلِ سنت سے اسلام آباد ، راولپنڈی اور اٹک سے آئے ہوئے مختلف علمائے کرام نے ملاقات کی۔ علمائے کرام نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر دینِ متین کی ہونے والی خدمات کو سراہا۔

ملاقات کرنے والے علمائے کرام میں حضرت مولانا محمد وسیم عباس قادری صاحب، حضرت مولانا سعید احمد نقشبندی صاحب، حضرت مولانا عطا الحق چشتی نقشبندی صاحب، مولانا وقار احمد مدنی صاحب اور مولانا رفاقت علی جلالی صاحب شامل تھے۔


15 شوال المکرم 1442ھ بمطابق 26 مئی 2021ء کی شب شہیدانِ جنگ اُحد اور بالخصوص سید الشہداء حضرت سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہم کے ایصالِ ثواب کے لئے مولانا حاجی عبید رضا عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی رہائش گاہ پر نیاز کا اہتمام کیا گیا۔

جانشین امیر اہلِ سنت نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ شہدائے کرام رضی اللہ عنہم کو ایصالِ ثواب کیا اور بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔


3 رمضان المبارک 1442ھ کی شب بمطابق 15 اپریل 2021ھ کو امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی رہائش گاہ پر حضرت سیدتنا خاتون جنت بی بی فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا اور مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم عرس کے موقع پر ایصالِ ثواب اور نیازکا اہتمام کیاگیا۔

اس موقع پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شانِ فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا میں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کی روایت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ”رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک منادی (یعنی اعلان کرنے والا) نداء (یعنی اعلان کریگا) اے اہل مجمع اپنی نگاہیں جھکالوتاکہ حضرت فاطمہ بنت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم وَ رضی اللہ عنہا پُل صراط سے گزریں۔ (الجَامِعُ الصَّغِیرمَعَ فِیضُ القَدِیر ج1، ص 945، الحدیث 228) 


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ روحانی علاج کا آفس پہلے سے قائم تھا۔ اس آفس کی مزید تزئین و آرائش کے بعد نئے انداز میں تعمیرات مکمل ہونے کے بعد 31 مارچ 2021ء سے آفس کے کاموں آغاز ہوا۔

جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے باقاعدہ اس دفتر کا افتتاح کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔افتتاح کے موقع امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ، بھائی جان اور والدین کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا، فاتحہ خوانی اور نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔


27 رجب المرجب 1442ء کی شب مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نکاح کی تقریب کا سلسلہ ہوا۔

جانشین امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے صاحبزادگان قربان رضا عطاری اور فیضان رضا عطاری سمیت دیگر دو اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔حاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دولہوں اور ان کے خاندان والوں کو مبارک باد دی اور خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔

دوران تقریب نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


محمد عدنان عطاری حیدر آباد میں رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

اسی سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے صاحبزادگان سے ملاقات کی۔ صاحبزادہ عطار نے ان کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری کے ہمراہ ملتان پہنچے جہاں انہوں نے ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کی۔ جانشین امیر اہل سنت نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ بڑھ چڑھ کر دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔